ur_jol_tn/jol/01/intro.md

2.5 KiB
Raw Permalink Blame History

یُوایل ١ عمومی نوٹس

تشکیل اور ترتیب

یُوایل کی کِتاب دلکش منظر کشی کے ساتھ شاعرانہ انداز میں لکھی گئی ہے۔ یو ایل بی میں اس کو شاعرانہ انداز میں لکھا گیا ، لیکن یو ڈی بی میں اس کو نثر کہ انداز میں بدل دیا گیا ہے۔ اگر ممکن ہو تو کِتاب کے معنی بتانے اور عبادت کے اصل معنی کے قریب رہنے کے لیے شاعرانہ طرز انداز استعمال کریں۔

اس باب میں خصوصی تصورات

ٹِڈّیاں

کِتاب کا آغاز ٹڈیوں اور اُن سے پیدا ہونے والی تباہ کاری کی منظر کشی سے بہت ہی ڈرامائی انداز میں ہوتا ہے۔ لگتا ہے کہ ڈِدیوں کے پانچ مختلف اقسام نمودار ہوتے ہیں اور کہ وہ سارے پودوں کو بتدریج تباہ کر دیتے ہیں، جن میں پورے اسرائیل کی فصلیں، تاکستان، اور درخت بھی شامل ہیں۔

قدیم قریب مشرق میں کسانوں کے لیے ٹڈیوں کے بڑے جُھنڈ کا تجربہ عام تھا کہ وہ آئیں اور کھیتوں میں ساری فصلوں کو چٹ کر جائیں۔ یُوایل شاید اس قسم کے حملے کو پہلے باب میں بیان کر رہا ہے کیونکہ یُوایل ان ٹڈیوں کے حملوں کو بیان کرنے کے لیے فوجی اصلاحات استعمال کرتا ہے۔ اس کی وضاحت شاید دُشمن حملہ آوروں کو پیش کرتی ہے کہ وہ آئیں گے اور اس ساری سرزمین اور اس کے لوگوں کو تباہ کر دیں گے۔ (ملاحظہ کریں: (See: rc://en/ta/man/jit/figs-metaphor)

مُترجمین کو ٹڈیوں اور خُشک سالی کے منظر کو ویسے ہی سادہ طریقے سے بیان کرنا ہوگا جیسا یُوایل نے انہیں بیان کیا ہے اور اس کے مختلف ممکنہ معنوں سے پریشان نہ ہوں ۔

اس باب میں صائع و بدائع

خطیبانہ سوالات

مُصنف خطیبانہ سوالات کا بھی استعمال کرتا ہے جو تعجب اور خطرے کو بیان کرتے ہیں ۔ (ملاحظہ کریں: (See: rc://en/ta/man/jit/figs-rquestion)

| >>