ur_jol_tn/jol/front/intro.md

6.6 KiB
Raw Permalink Blame History

یُوایل کی کِتاب کا تعارُف

حصہ ۱: عام تعارف

یُوایل کی کِتاب کا خاکہ

  1. زمین اُجڑ گئ ، یہوواہ کا دن آرہا ہے ( ١:١-٢: ١١)

    • ٹِڈّیاں اور خُشک سالی (١: ١-٢٠)

    • یہوواہ کا دن (٢: ١-١١)

  2. یہوواہ اپنے لوگوں کو بحال کرتا ہے (٢: ١٢-٣٢)

    • لوگ یہوواہ کی طرف لوٹیں ، وہ اُن پر رحم کرے گا (٢: ١٢-٢٧)

    • یہوواہ کا روُح ، عجاب ، اور نجات (٢: ٢٨-٣٢)

  3. یہوواہ قوموں کی عدالت کرے گا (٣: ١-٢١)

    • یہوواہ قوموں کی عدالت کرتا ہے (٣: ١-١٦)

    • یہوواہ صیُون میں رہتا ہے (٣: ١٧-٢١)

یُوایل کی کِتاب کس بارے میں ہے ؟

یُوایل کی کِتاب میں مرکزی خیال " یہوواہ کا دن " ہے ۔ کِتاب میں یہ اظہار پانچ دفعہ پایا جاتا ہے (١: ١۵، ٢: ١، ٢: ١١، ٢: ٢١، ٣: ١۴)

اِسرائیل کے لوگ "یہوواہ کے دن" کے منتظر تھے وہ دن جب یہوواہ اُن کے ارد گرد کی قوموں کی عدالت کرے گا ۔ لیکن یُوایل اُن کو خبردار کرتا ہے کہ یہوواہ اِسرائیل کی بے وفائی کی وجہ سے اُس کی بھی عدالت کرے گا ۔ اُن کی عدالت کے بعد ، یہوواہ اپنے لوگوں کو بحال کرے گا ۔

یُوایل کا پیغام خُدا کے لوگوں پر کلیسیائی دور میں لاگو ہوتا ہے ۔ جیسا کہ یہوواہ کہتا ہے "میں ہر فردِ بشر پر اپنی روُح نازِل کروُں گا" اور "جو کوئی یہوواہ کا نام لے گا نجات پائے گا" (٢: ٢٨ اور ٢: ٣٢، پطرس نے اعمال ٢: ١٧ اور ٢: ٢١ میں اس کا حوالہ دیا گیا)۔

اِس کِتاب کے نام کا ترجمہ کیسا کرنا چاہئے?

اس کِتاب کا روایتی عنوان ہے "یُوایل کی کتاب" یا صرف "یُوایل۔" مُترجمین اس کو "یُوایل کے متعلق کتاب" یا "یُوایل کی باتیں" بھی کہہ سکتے ہیں ۔ (ملاحظہ کریں: (See: rc://en/ta/man/jit/translate-names)

یُوایل کی کِتاب کس نے لکھی؟

یہ کِتاب ایک اِسرائیلی کی نبوت پر مشتمل ہے جس کا نام یُوایل بِن فتُوایل تھا۔ کِتاب یہ نہیں بتاتی کہ یُوایل نے کب نبوت کی۔

حصہ ۲: اہم مزہبی اور تہذیبی تخِیل

یُوایل ١ اور ٢ میں ، ٹڈیوں کے حملوں اور یُوایل ٢ میں خشک سالی کا کیا معنی ہے؟

قدیم مشرق وسطی میں اکثر ٹڈیوں کے حملے ہوتے تھے۔ متعدد قسم کے ٹڈے اٙن گنت تعداد میں آجا تے تھے۔ وہ اتنے زیادہ ہوتے تھے کہ آسمان پر سیاہ بادل کی طرح کالا کر کے سُورج کی روشنی کو روک دیتے تھے۔ یہ اکثر اُس وقت آتے تھے جب کافی عرصہ تک بارش نہ ہوتی تھی۔ جو بھی فصلیں کھیتوں میں ہوتیں وہ اُن پر اُتر آتے اور اُن کو اُن کے پتوں سے الگ کر کے تباہ کر دیتے تھے۔ ٹڈیوں کو روکا نہ جاسکا اور ان کی وجہ سے ہولناک نقصان ہوا۔ اس وجہ سے ، ٹڈیوں کے حملوں نے پُرانے عہد نامہ میں فوجی حملوں کی ایک طاقتور شبِیہ کے طور پر کام کیا۔ ١ اور ٢ ابواب میں ، یُوایل نے فوجی اصلاحات استعمال کرتے ہوئے ٹڈیوں کے حملوں کو بیان کیا۔ ہو سکتا ہے وہ دُشمن حملہ آوروں کی آمد اور سرزمین اور اُس کے لوگوں کی تباہی کے بارے میں بات کر رہا ہو۔

پُرانے عہدنامہ کی اصل زبان میں ٹڈیوں کے مختلف نام ہیں۔ یہ غیر یقینی ہے کہ آیا فصل کی بڑھوتی کے مختلف مراحل میں ایک ہی قسم کی ٹڈی یا مختلف قسم کی ٹڈیوں کا ذکر ہے۔ اس وجہ سے ، بائبل کے نسخُوں میں ان کی اصطلاحات کا ترجمہ مختلف ہے۔

"یُوایل نے ۲ باب میں خُشک سالی کی بھی وضاحت کی ہے۔ یہ ہوسکتا ہے کہ واقعی بارش کی شدید کمی رہی ہو۔ یا ہوسکتا ہے یُوایل دُشمن حملہ آوروں کی یا خود یہوواہ کی اپنے لوگوں اور دوسری قوموں کو سزا دینے کے لیے آمد کے بارے میں بات کر رہا ہو۔"

مُترجمین ٹڈیوں کے حملوں اور خُشک سالی کو سادہ طریقے سے ترجمہ کریں جیسے یُوایل نے بیان کیا ہے اور اُن کے مختلف ممکنہ معنوں کے بارے میں پریشان نہ ہوں۔

یُوایل نے خُدا کے لوگوں کے لیے مستقبل کے بارے میں کیا نبوت کی؟

یُوایل نے نبوت کی کہ خُدا اِسرائیل کے دُشمنوں کو شکست دے گا ، وہ یروشیِلم کے شہر کو دوبارہ تعمیر کرے گا ، اور پوری دُنیا پر فاتح بادشاہ کی طرح حکمرانی کرے گا۔ ٹھیک اُسی وقت خُدا اپنی روُح اپنے تمام لوگوں پر نازل کرے گا اور وہ خواب اور رویاوں میں اس سے پیغامات حاصل کریں گے۔ (ملاحظہ کریں: (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/holyspirit)

حصہ ۳: ترجمہ کی اہم مسائل

یُوایل کی کِتاب میں موجود شاعری کا ترجمہ کیسے کیا جائے؟

یُوایل کی کِتاب میں تمام تر تحریر شاعری ہے۔ یو ایل بی اس کو اسی طرح پیش کرتی ہے۔ اس کے بر عکس، یو ڈی بی اس تحریر کو نثر کے طور پر پیش کرتی ہے۔ مُترجمین اپنی تحریروں میں نثر استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ وہ مُترجمین جو کِتاب کو شاعری کے اندازہ میں ہی ترجمہ کرنا چاہتے ہیں, انہیں شاعری اور متوازیت کے متعلق پڑھنا ہوگا۔ (ملاحظہ کریں: (See: rc://en/ta/man/jit/writing-poetry and rc://en/ta/man/jit/figs-parallelism)