ur_jas_tn/jas/01/intro.md

2.4 KiB
Raw Permalink Blame History

یعقُوب ۱ ۰عمومی نوٹ

اِس باب میں خاص موضوعات

اِمتحان اور آزمائش

( یعقُوب ١: ١٢ - ١٣ ) میں یہ دو الفاظ ایک ساتھ آتے ہیں ۔ دونوں الفاظ اُس شخص کی بات کرتے ہیں جو کُچھ صحیح کرنے اور کُچھ غلط کرنے کے درمیان انتخاب کرنے کے قابل ہے ۔ اُن کے درمیان فرق اہم ہے ۔ خُدا کسی شخص کا امتحان لے رہا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ وہی کرے جواچھا ہے ۔ شیطان کسی شخص کی آزمائش کررہا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ وہی کرے جو بُرا ہے ۔

تاج

تاج ایک انعام ہےجوکوئی شخص امتحان میں کامیاب ہونے پر پاتا ہے ، کوئی ایسی چیز جولوگ کُچھ اچھا کام کرنے پر پاتے ہیں ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/other/reward)

اِس با ب میں اہم اجزائےِکلام

تشبیہات

یِعقُوب اِس باب میں کئی تشبیہات استعمال کرتا ہے ، اور اِس سے پہلے کہ آپ اِن کا اچھی طرح تٙرجُمہ کر سکیں آپکو rc://en/ta/man/translate/figs-metaphor صفحے میں موجود مواد کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

اِس باب کے تٙرجُمہ میں دیگر ممکنہ مُشکلات

"اُن بارہ قبِیلوں کو جو جا بجا رہتے ہیں"

یہ واضح نہیں ہے کہ یعقُوب نے یہ خٙط کس کو لکھا ۔ وہ اپنے آپ کو خُداوند یِسُوع مسِیح کا خادم کہتا ہے ، تو غالباً وہ مسیِحیوں کو لکھ رہا تھا ۔ لیکن وہ اپنے قارئین کو" بارہ قبِیلے جو جابجا بکھرے ہیں" کہتا ہے ، الفاظ جو کہ اکثریہُودیوں کا حوالہ دیتے ہیں ۔ یہ مُمکن ہے کہ وہ یہ الفاظ تشبیہ کے طور پر استعمال کر رہا ہو " اُن تمام لوگوں کے لئے جنہیں خُدا نے چُنا " اور یا اُس نے یہ خٙط اُس وقت لکھا جب زیادہ تر مسیِحی یہُودیوں کی طور پر پلےبڑھے تھے ۔

| >>