ur_eph_tn/04/intro.md

1.8 KiB

افیسیوں ۴: عمومی نوٹس

تشکیل اور ترتیب

بعض ترجمہوں میں شاعری کی ہر سطر باقی متنوں سے کہیں زیادہ دائیں طرف رکھا جاتا ہے، تاکہ وہ پڑھنے کے لۓ زیادہ آسان ہو۔ ULB میں آیت ۸ میں بھی یہی کیا جاتا ہے، کیونکہ وہ پُرانے عہد نامے کا ایک اقتباس ہے۔

اس باب میں خصوصی تصورات

روحانی تحائف

روحانی تحائف مخصوص الوہی صلاحیتیں ہیں جو پاک روح مسیحیوں کو اُن کے یسوع میں ایمان لانے کے بعد دیتا ہے۔ پَولُس یہاں صرف کچھ روحانی تحائف درج کرتا ہے۔ چند ماہرین کا کہنا ہے کہ روح القدس صرف ابتدائی کلیسیا میں ایمانداروں کو روحانی تحائف دیتا تھا۔ وہ روحانی تحائف کلیسیا کی ترقی کے لئے بنیادی کردار ادا کرتے تھے۔ (یہ دکھیئے: rc://en/tw/dict/bible/kt/faith)

اتحاد

پَولُس اس بات کو بہت اہم سمجھتا ہے کہ کلیسیا متحد ہو۔ یہ اس باب کا ایک اہم موضوع ہے۔

اس باب میں دیگر ترجمہ کی ممکنہ مشکلات

پُرانی انسانیت اور نئی انسانیت

"پُرانی انسانیت" کا مطلب غالباً وہ گناہگار فطرت ہے، جس کے ساتھ انسان پیدا ہوتے ہیں۔ "نئی انسانیت" وہ نئی فطرت یا نئی زندگی ہے، جو خُدا انسان کو اُس کے بعد دیتا ہے جب وہ مسیح میں ایمان لاتے یں۔

<< | >>