ur_rev_text_ulb/19/11.txt

1 line
787 B
Plaintext
Raw Normal View History

\v 11 ۱۱۔پِھر مَیں نے آسمان کو کُھلا ہُوا دیکھا اور کیا دیکھتا ہُوں کہ ایک سفید گھوڑا ہَے اور اُس پر ایک سوار ہَے جو معتَبَر اور برحق کہلاتا ہَے اور وہ صداقت سے عدالت کرتا اور لڑتا ہَے۔ \v 12 ۱۲۔اور اُس کی آنکھیں آگ کے شُعلہِ آتِش کی سی ہَیں اور اُس کے سر پر مُتَعَدِّد تاج ہَیں اور اُس کا ایک نام لِکھا ہُوا ہَے جِسے اُس کے سِوا اَور کوئی نہیں جانتا۔ \v 13 ۱۳۔اور وہ خُون سے رنگا ہُوا لِباس زیب تن کیے ہُوئے ہَے اور اُس کا نام کلامِ خُدا ہَے۔