ur_num_text_reg/16/12.txt

1 line
814 B
Plaintext
Raw Permalink Normal View History

\v 12 ۱۲۔۔ اور موسیٰ نے آدمی بھیج کر الیاب کے بیٹوں داتن اور ابیرام کوبُلایا۔ وہ بولے ہم نہیں آتے ۔ \v 13 ۱۳۔۔ کیا یہ چھوٹی بات ہے کہ تو ہمیں اُس ملک سے جس میں دودھ اور شہد بہتا تھا نکال لایا۔ تاکہ بیِابان میں ہمیں ہلاک کرے ۔ یہاں تک کہ تو ہم پر بڑی حکومت بھی کرے؟ \v 14 ۱۴۔۔اور بعد اس کے کہ تُو نے ہمیں اُس ملک میں داخل نہ کیِا جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے اورنہ تُو نے کھیت اور تاکستان ہماری میراث کر دئیے ۔ کیا تُواِس قوم کی آنکھیں نکال ڈالے گا؟ ہم نہیں آتے۔