ur_zec_tn/zec/front/intro.md

5.3 KiB
Raw Permalink Blame History

زکریاہ کی کِتاب کا تٙعارُف

پہلا حصّہ:عمومی تٙعارُف

زکریاہ کی کِتاب کا خاکہ

  1. زکریاہ اِسرائیل کی واپس آنے والی قٙوم کو تٙوبہ کرنے اور یہوواہ کی طرف لوٹ آنے کے لیے بُلاتا ہے۔ (١: ١-٦)

  2. رات کی آٹھ رویائیں (١: ٧-٦: ٨)

    • یہوواہ پوری دُنیا میں اپنے پیامبر بھیجتا ہے (١: ٧-١٧)

    • چار سِینگ اور چار کارِیگر (١ : ١٨ - ٢١)

    • جرِیب (٢: ١-١٣)

    • مٙیلے کپڑوں میں کاہِن (٣: ١-١٠)

    • سونے کا شمعدان زٙیتُون کے درخت (۴: ١-١۴)

    • اُڑتا ہُؤا طُومار (۵: ١-۴)

    • ایک عَورت ایفہ میں (۵: ۵-١١)

    • چار رتھ (٦: ١-٨)

  3. سردار کاہِن کے لیے ایک تاج(٦: ٩-١۵)

  4. روزہ سے متعلق سوالات (٧: ١-٨: ٢٣)

  5. یہوواہ قٙوموں کی عدالت کرتا ہے اور اپنے لوگوں کو بچاتا ہے (٩: ١-١١: ١٧)

  6. حتمی پیغام (١٢: ١-١۴: ٢١)

    • یہوواہ آخر کار اِسرائیل کے دُشمنوں کو شکست دے گا (١٢: ١-٩)

    • اِسرائیل نے جس کو چھیدا اُس کے لیےماتم کیا (١٢: ١٠-١۴)

    • یہوواہ اِسرائیل کو پاک کرتا ہے اور جُھوٹے نبیوں کو ختم کرتا ہے (١٣: ١-٦)

    • یہوواہ بادشاہ کے طور پر آتا ہے (١۴: ١-٢١)

زکریاہ کی کِتاب کس بارے میں ہے؟

زکریاہ یہُوداہ کے اُن لوگوں کو لِکھی گئی جو بابل میں جلاوطنی سے واپس آئے تھے۔ یہُوداہ کے لوگوں نےگُناہ کرنا جاری رکھا، جیسے اُن کے آباؤ اجداد جلاوطنی میں جانے سے پہلے کرتے تھے۔ زکریاہ نے لوگوں کو تٙوبہ کرنے اور یہوواہ کی فرمانبرداری کرنے کے لیے بُلایا۔ اور اُس نے اُن کو یہوواہ سے عہد کی تجدید کے لئے بلایا۔ زکریاہ نے مسِیحا اور اِسرائیل کے بارے میں بھی پیشین گوئی کی کہ آخِر کار وہ اُس کے دُشمنوں پر فتح پائے گی۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/covenant)

اِس کِتا ب کے عنوان کا تٙرجُمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟

روایتی طور پر اِس کِتاب کا عنوان "زکریاہ" یا "زکریاہ کی کِتاب" ہے۔ مُترجمین اسے"زکریاہ کے بارے میں کِتاب" یا "زکریاہ کے اقوال" کہنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ (See: rc://en/ta/man/jit/translate-names)

زکریاہ کی کِتاب کس نے لِکھی؟

نبی زکریاہ نے یہ کِتاب ۵٢٠ اور ۵١٨ قبل مسِیح کے درمیان لِکھی تھی۔

حصّہ دوئم:اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

کیا زکریاہ نے عزرا ، نحمیاہ اور حجَّی سے پہلے نبُوّت کی تھی؟

زکریاہ نے عزرا اور نحمیاہ کے وقت سے پہلے ہی پیشین گوئی کی۔ اِس نے اُسی وقت پیشین گوئی کی جب حجَّی نےکی اور حجَّی کے بعد بھی جاری رہی۔

حصّہ سوئم: تٙرجُمہ کے اہم مسائل

اصطلاح "اِسرائیل" کا کیا مطلب ہے؟

نام "اِسرائیل"بائِبل میں مُتعدد مُختلف طریقوں سے اِستعمال کیا گیا ہے۔ یعقُوب اِضحاق کا بیٹا تھا۔ خُدا نے اُس کا نام تبدیل کر کے اِسرائیل رکھا۔ یعقُوب کی نسل بھی ایک قٙوم بنی جسے اِسرائیل کہا گیا۔ آخر کار اِسرائیل کی قٙوم دو مُملکتوں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ شِمالی مُملکت اِسرائیل کہلائی گئی اور جنُوبی مُملکت یہُوداہ کہلائی گئی۔ زکریاہ اصطلاح " اِسرائیل " اِسرائیل کی قٙوم اور اِسرائیل کی شِمالی سلطنت دونوں کا حوالہ دینے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

زکریاہ مسِیحا کے حوالے سے کون سی تصوِیر کشی کرتا ہے؟

زکریاہ نے مسِیحا کو ایک بادشاہ اور ایک چرواہا دونوں کی حیثیت سے پیش کیا۔ زکریاہ نے کہا کہ مسِیحا آئے گا اور اپنے لوگوں کو نجات دلائے گا۔ تاہم مسِیحا بھی چھیدا (١٢: ١٠) اور تلوار سے مارا (١٣: ٧) جائے گا۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/christ)

"اُس روز" کے فقرے کا کیا مطلب ہے؟

زکریاہ نے اکثر اِس فقرے یعنی"اُس روز" یا "اُس روز میں" کا استعمال کر کے"آخِری ایّام" کی بات کی۔ جب مُستقبل کے "دِن" کا ذکر کیا جا رہا ہو تو، مُترجم کو آگاہ ہونا چاہئے کہ ہو سکتا ہے مُصنِف "آخری ایّام" کے بارے میں بات کر رہا ہو۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/lastday)