ur_pro_tn/pro/31/intro.md

2.2 KiB
Raw Blame History

امثال ٣١ عمومی نوٹ

تشکیل اور ترتیب

باب ٣١ لموایل بادشاہ کی طرف سے ٩ آیات کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ اس باب کا آخری حصّہ ایک نیکوکار بیوی کے بارے میں ایک نظم ہے۔ (ملاحظہ کریں: (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/godly)

لموایل بادشاہ

کلام مقدس میں اس آدمی کا اس کے علاوہ کہیں ذکر نہیں ہے۔ اس بات کی پہچان کرنا ضروری ہے کہ اس باب میں جو الفاظ ہیں وہ اس کی ماں کے اس سے مخاطب ہونے کے الفاظ ہیں۔ وہ اس طرح ترتیب دیئے گئے ہیں جیسے ایک ماں اپنے بیٹے کو نصیحت کرتی ہے۔

اس باب میں خصوصی تصورات

ایک صنعت توشیع نظم

آیت ١٠ سے ٣١ اصل زبان میں نہایت مضبوطی سے ایک نظم کے طور پر تشکیل دی گئی ہیں۔ عبرانی زبان میں ۲۲ سطریں ہیں جن میں سے ہر ایک سطر عبرانی حروف تہجی کے آںے والے حرف سے شروع ہوتی ہے تاہم ہر ایک زبان کے حروف تہجی کا ایک مختلف مجموعہ ہو گا۔ لہذا، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ ایک واحد مرکب تھا جو دیندار یا نیک بیوی کے موضوع پر مبنی تھا۔

مرکزی خیالات

لموایل بادشاہ کے اپنے بیٹے کو نصیحت کے خطاب میں مندرجہ ذیل موضوعات شامل ہیں: مے اور شراب نوشی سے پرہیز کرنا، اور راست اور بے عیب رہنا (٣١: ١-٩)۔ دیندار بیوی کے بارے میں آخری حصّے میں کئی موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے، جن میں یہ ہیں: دیندار بیوی کی قدر (٣٠: ١٠-١٢)، اُس کی سخت محنت (٣١: ١٣-١٩)، اُس کی فراخدلی (٣١: ٢٠)، اُس کی اپنے خاندان کے لیے فکرمندی (٣١: ٢١-٢٣)، اور اُس کی عزت، حِکمت اور خُداوند کا ڈر (٣١: ٢۵-٣١) ۔

__<< | __