ur_oba_tn/oba/front/intro.md

2.9 KiB
Raw Blame History

عبدیاہ کی کِتاب کا تعارُف

پہلا حِصّہ:عمومی تعارُف

عبدیاہ کی کِتاب کی فہرست

  1. یہوواہ ادُوم کی عدالت کرے گا (١: ١-١٦)

    • یہوواہ ادُوم کو تباہ کرے گا (١: ١-٩)

    • یہوواہ ادُوم کو کیوں تباہ کرے گا؟ (١: ١٠-١۴)

  2. یہوواہ قوموں کی عدالت کرے گا (١: ١۵-١٦)

  3. یہوواہ اپنے لوگوں کو نجات دے گا (١: ١٧-٢١)

عبدیاہ کی کِتاب کس بارے میں ہے ؟

جب بابل یروشِلیم کو تباہ کر چکا تو بھاگنے والے یہُودیوں کو ادُومیوں نے پکڑ لیا ۔ تب انہوں نے اِن یہُودیوں کو بابل کے حوالہ کردیا ۔ عبدیاہ کی کِتاب یہوواہ کی ادُومیوں کے خلاف عدالت کے متعلق ہے کیونکہ انہوں نے اُس کے لوگوں کو نقصان پہنچایا ۔ یہ کِتاب یُہوداہ کے جلاوطن لوگوں کے لیے تسلی کا باعث ہوگی ۔

اِس کِتاب کے عنوان کا ترجمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟

اِس کِتاب کا روایتی عنوان " عبدیاہ کی کتاب " یا صرف " عبدیاہ " ہے. مُترجمین زیادہ واضح عنوان کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں جیسے کہ " عبدیاہ کی باتیں ۔" (See: rc://en/ta/man/jit/translate-names)

عبدیاہ کی کِتاب کس نے لکھی؟

یہ کِتاب غالبًا عبدیاہ نبی نے لکھی ۔ ہم عبدیاہ کے بارے میں مزید کُچھ نہیں جانتے اس کا نام عبرانی ہے جس کا مطلب ہے ۔ " یہوواہ کا خادم۔"

حٙصہ دوئم: اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

ادُوم کا اِسرائیل سے کیا رشتہ تھا؟

عبدیاہ نے ادُوم کو اِسرائیل کا بھائی کہا ۔ وہ اس لیے کیونکہ ادُومی عِیسٙو کی نسل سے تھے ، اور اِسرائیلی یعقُوب کی نسل سے ۔ یعقُوب اور عِیسٙو بھائی تھے ۔ اس وجہ سے ادُوم نے اِسرائیل کو بدترین دھوکا دیا ۔

حصہ سوئم: ترجمے میں اہم مسائل

میں " فخر " کے تصور کا ترجمہ کیسے کروں؟

عبدیاہ کی کِتاب ادُوم کے فخر کے بارے میں بیان کرتی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ادُومیوں کا خیال تھا کہ اُن کے دُشمن اور یہوواہ اُن کو شکست نہیں دے سکتا ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/other/proud)