ur_nam_tn/nam/front/intro.md

4.4 KiB
Raw Permalink Blame History

ناحُوم کی کِتاب کا تعارُف

پہلا حِصّہ:عمومی تعارُف

ناحُوم کی کِتاب کی فہرست

  1. ناحُوم نے اس کِتاب کا تعارف کراتا ہے (١: ١)

  2. یہوواہ اپنے دُشمنوں کو تباہ کرے گا (١: ٢-١۵)

  3. ناحُوم بیان کرتا ہے نِینوہ کس طرح زوال پذیر ہوگا (٢: ١-٣: ١٩)

ناحُوم کی کِتاب کس بارے میں ہے ؟

ناحُوم کی کِتاب ان پیشن گوئیوں پر مشتمل ہیں جو بیان کرتی ہیں کہ کس طرح یہوواہ نِینوہ کی عدالت کرے گا اور اُنہیں سزا دے گا ۔

نِینوہ اسُوری سلطنت کا دارالحکومت تھا ۔ اسُوری پہلے ہی اِسرائیل کی شمالی سلطنت کو فتح کر چکے تھے ۔ وہ یہُوداہ کی جنوبی سلطنت کو دھمکا رہے تھے اس کِتاب نے یہُوداہ کو اُمید دلائی کہ اسُوریوں کو شکست ہوگی ۔

اِس کِتاب کے عنوان کا ترجمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟

اس کِتاب کا روایتی عنوان ہے " ناحُوم کی کِتاب " یا صرف " ناحُوم " ۔ مُترجمین اس کو " ناحُوم کے اقوال " کا عنوان بھی دے سکتے ہیں ۔ (See: rc://en/ta/man/jit/translate-names)

ناحُوم کی کِتاب کس نے لکھی؟

یہ کتاب غالبًا ناحُوم نبی نے لکھی ۔ وہ ایک نبی تھا جس کا تعلق اِلقُوش سے تھا جو کہ ایک انجان شہر تھا جو غالبًا یہُوداہ میں تھا۔

ناحُوم نے نِینوا کے زوال پذیر ہونے سے پہلے تقریبًا ٦١٢ قبلِ مسیح میں لکھا ۔ ناحُوم مِصر کے ایک شہر نوآمُون کی تباہی کے بارے میں بھی لکھتا ہے ۔ جو تقریبًا ٦٦٣ قبلِ مسیح میں ہوئی ۔ اس لیے ناحُوم کی کِتاب ٦١٢ اور ٦٦٣ کے درمیان میں کسی وقت لکھی گئی تھی ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/prophet)

حٙصہ دوئم: اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

٣: ١۵-١٧ میں ٹڈیوں کے متعلق بیان کرنے کی کیا اہمیت ہے؟

قدیم قریب مشرق میں اکثر ٹڈیوں کا حملہ ہوتا تھا ۔ متعدد قسم کے ٹڈے اٙن گنت تعداد میں آجاتے تھے. وہ اتنے زیادہ ہوتے تھے کہ آسمان پر سیاہ بادل کی طرح کالا کر کے سُورج کی روشنی کو روک دیتے تھے ۔ یہ اکثر اُس وقت آتے تھے جب کافی عرصہ تک بارش نہ ہوتی تھی ۔ جوبھی فصلیں کھیتوں میں ہوتیں وہ اُن پر اُتر آتے اور اُن کو اُن کے پتوں سے الگ کر کے تباہ کردیتے ، ٹڈیوں کو روکا نہ جاسکتا تھا اور ان کی وجہ سے ہولناک نقصان ہوتا ۔ اس وجہ سے ، ٹڈیوں کے حملوں نے پُرانے عہد نامہ میں فوجی حملوں کی ایک طاقتور شبِیہ کے طور پر کام کیا ۔

پُرانے عہدنامہ کی اصل زبان میں ٹڈیوں کے مختلف نام ہیں ۔ یہ غیر یقینی ہے کہ آیا بڑھوتی کے مختلف مراحل میں ایک ہی قسم کی ٹڈی یامختلف قسم کی ٹڈیوں کا ذکر ہے اس وجہ سے ، بائبل کے نسخُوں میں ان کی اصطلاحات کا ترجمہ مختلف ہے ۔

حصہ سوئم: ترجمے میں اہم مسائل

ناحُوم کی کِتاب میں مختلف مُقررین کے کیا جذبات تھے؟

جب ناحُوم نے اِسرائیلوں سے بات کی، تو وہ اُن کو تسلی دینا چاہتا تھا ۔

جب یہوواہ اور ناحُوم نے نِینوا کے خلاف بات کی تو اُنہوں نے اکثر اُن کا تمسخر اُڑایا ۔ اس قسم کی گفتگو قدیم قریب مشرق کی گفتگو جیسی ہے جب فاتح اپنے مفتوح پر ہنستے تھے ۔

مُترجمین کے لیے یہ ضروری ہے کہ جب وہ اس کِتاب کا ترجمہ کریں تو تسلی اور تمسخر دونوں جذبات کو پیش کریں ۔