ur_mrk_tn/15/intro.md

2.0 KiB
Raw Blame History

مرقس ۱۵ عمومی نوٹ

اس باب میں خصوصی تخیل

مقدس کا پردہ دو حصوں میں چاک ہو گیا

مقدس کے اندر پردہ ایک خاص علامت تھی جو یہ ظاہر کرتی تھی کہ لوگوں کو کسی کی ضرورت ہے جو خُدا سے اُن کے لیے بات کرے۔ وہ خُدا سے براہ راست بات نہیں کر سکتے تھے کیونکہ تمام لوگ گناہ گار ہیں اور خُدا گُناہ سے نفرت کرتا ہے۔ خُدا نے مقدس کا پردہ چاک کر دیا یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ یِسوُع کے لوگ اب خُدا سے براہ راستت بات کر سکتے ہیں کیونکہ یِسوُع نے اُن کے گُناہوں کی قیمت ادا کر دی ہے۔

اس باب میں اہم انداز اظہار

طنز

(مرقس ۱۵: ۱۹) میں یِسوُع کی پرستش کا بہانہ کر کے اور (مرقس۱۵: ۱۸) میں بادشاہ سے بات کرنے کا بہانہ کر کے سپاہیوں اوریہودیوں دونوں نے ظاہر کیا کہ وہ یِسوُع سے نفرت کرتے تھے اور یہ یقین نہیں رکھتے تھے کہ وہ خُدا کا بیٹا تھا۔ (یہ دکھیے: rc://en/ta/man/translate/figs-irony اور rc://en/tw/dict/bible/other/mock)

اِس کتاب کے ترجمے میں دوسری ممکنہ مشکلات

’’الوہی الوہی لما شبقتنی؟‘‘

یہ فقرہ ارامی میں ہے۔ مرقس اُسے دوسرے رسم الخط میں لکھتا ہے اُنہیں یونانی زبان کے حروف استعمال کرتے ہوئے لکھ کر اور وہ پھر اُس کے معنی واضح کرتا ہے ۔ پھر وہ اُن کا مطلب سمجھاتا ہے۔ (یہ دکھیے: rc://en/ta/man/translate/translate-transliterate)

<< | >>