ur_mat_tn/01/intro.md

1.9 KiB
Raw Blame History

متی۱ّ ۰ عمومی نوٹ

ترتیب اور تشکیل

کُچھ ترجمے پُرانے عہد نامے کے اقتباسات کو الگ رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یو ایل بی اور دیگر بہت سے انگریزی ترجمے ۱ : ۲۳ کی آیات کی سطروں پر دندانے ڈالتے ہیں جو پُرانے عہد نامے کے اقتباسات ہیں۔

اس باب میں خصوصی تخیل

نسب نامہ

نسب نامہ ایک ایسی فہرست ہے جس میں کسی شخص کے آباواجداد اور اُسکی نسل کا اندراج ملتا ہے۔ اِس طرح کی فہِرست بادشاہ کا حق حاصل کرنے کے تعین میں بہت اہمیت رکھتی تھیں،کیونکہ بادشاہ کا اقتدار عام طور پر اپنے والد سے یا وراثت میں ملتا تھا۔ کسی اہم شخص کے لیے یہ بات عام بھی تھی کہ اُس کے نسب نامے کا اندراج ہو۔

اس با ب میں اہم انداز اظہار

غیر فعال آواز کا استعمال

اِس باب میں غیر فعال آواز کو بامقصد طور پراِس بات کی طرف اشارہ کرنے کے لیے اِستعمال کیا گیا ہے کہ یِسوُع کی پیدائش جنسی تعلقات کے ذریعے نہیں ہوئ۔یہاں غیر فعل آواز رُوح القُدس کو ظاہر کرتی ہے جس نے مریم کے بطن میں بچے یِسوُع کی تخلیق کا آغاز کیا۔ کیونکہ بہت سی زُبانوں میں غیر فعل آواز نہیں ہے، مترجمین اِنہیں حقیقتوں کو ظاہر کرنے کے لیے لازماً دوسرا طریقہ ڈھونڈیں۔ (یہ دکھیے: rc://en/ta/man/translate/figs-activepassive)

| >>