ur_mat_tn/16/intro.md

1.7 KiB
Raw Blame History

متّی ۱۶ عمومی نوٹ

اس باب میں خصوصی تخیل

روٹی

۱۶:۵-۱۲ میں روٹی ایک خاص تصویر ہے۔یِسوُع نے اپنے شاگردوں کی روٹی کی بابت بحث کو اُنھیں فریسیوں اور صدوُقیوں کی تعلیم سے خبردار کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اُس نے اِس تعلیم کو ایسا کہا جیسے کہ وہ خمیر ہو، یعنی وہ جز جو روٹی کو پھوُلاتا ہے اِس سے پیشتر کہ وہ پکائی جائے۔ (See: rc://en/ta/man/jit/figs-metaphor)

اس باب میں ترجمہ کی دیگر ممکنہ مشکلات

متّی ۱۶: ۲۱ بیانیے میں وقفہ تشکیل دیتا ہے۔ اِس مقام پر، متّی یِسوُع کے کاموں کے مُتعلّق تبصرہ کرتا ہے جو مستقبل میں توسیع ہوں گے۔ یہ ضروری ہے کے مترجم صاف طور پر اشارہ دے کہ یہ تبصرہ مُستقبل کے بارے میں ہے، جو بیانیے میں ڈالا گیا ہے۔

محال مجسم (اِختلاف) کا استعمال

محال مجسم دیکھنے میں بے معنی بیان لگتا ہے، جو ظاہراً خود اپنی تردید کرتا ہے، مگر اصل میں بے معنی نہیں ہوتا۔ اِس باب میں محال مجسم ہے " جو کوی اپنی جان بچانا چاہتا ہے وہ اُسے کھوے گا، اور جو کوئی میری خاطر اپنی جان کھوتا ہے وہ اُسے پائے گا"(متّی ۱۶: ۲۴ - ۲۸)۔

<< | >>