ur_mat_tn/front/intro.md

8.5 KiB
Raw Permalink Blame History

متّی کی اِنجِیل کا تعارُف

پہلا حصہ:عمومی تعارُف

متّی کی کتاب کی فِہرِست

  1. یسِوُع کی پیٙدائش اور اُسکی خِدمت کا آغاز( ۱ : ۱ - ۴ : ۲۵ )
  2. یِسوُع کا پہاڑی واعظ ( ۵ :۱ - ۷ : ۲۸ )
  3. یِسوُع شفا کے کاموں کے ذریعے خُدا کی بادشاہی کو توضیح کرتا ہے ( ۸ : ۱ - ۹ : ۳۴ )
  4. تبلیغ اور بادشاہی کے مُتعلِّق یِسوُع کی تعلیم ( ۹ : ۳۵ - ۱۰ : ۴۲ )
  5. خُدا کی بادشاہی کی انجیل کے مُتعلِّق یِسوُع کی تعلِیم۔اُسکی مخالفت کی شروعات۔( ۱:۱۱ - ۱۲ : ۵۰)
  6. خُدا کی بادشاہی کے مُتعلِّق یِسُوع کی تمثِیلیں ( ۱۳ : ۱ - ۵۲ )
  7. یِسُوع کی مزید مخالفت اور خُدا کی بادشاہی کے مُتعلِّق غلط ابہام ( ۱۳ : ۵۳ - ۱۷ : ۵۷ )
  8. خُدا کی بادشاہی میں زِندگی کے مُتعلِّق یِسوُع کی تعِلیم ( ۱۸ : ۱ - ۳۵ )
  9. یہُودیہ میں یِسوُع کی خِدمت کا کام ( ۱۹ : ۱ - ۲۲ :۴۶ )
  10. آخری عدالت اور نجات کے مُتعلِّق یِسوُع کی تعِلیم ۔( ۲۳ : ۱ - ۲۵ : ۴۶ )
  11. یِسوُع کی مصلُوبیت، اُس کی موت اور اُس کا جی اُٹھنا ( ۲۶ :۱ -۲۸ :۱۹ )

متّی کی کتاب کس بارے میں ہے؟

متّی کی اِنجِیل نئے عہدنامے کی اُن چار کتابُوں میں سے ایک کتاب ہے جو یِسوُع مسیِح کی زِندگی کے مُتعلّقِ کُچھ بیان کرتی ہے۔ اِن اجیِل کے مُصنفین نے مُختلف پہلوُوں کے مُتعلِّق لِکھا کہ یِسوُع کون تھا اور اُس نے کیا کیا۔ متّی نے یہ ظاہِر کیا کہ یِسوُع مسِیح تھا، اور کہ خُدا اُس کے ذریعے اِسرائیل کو بچائے گا۔ متّی نے اکثر یہ بیان کیا کہ یِسوُع نے پُرانے عہدنامے کی مسیحی نبوُتوں کی تکمیِل کی۔ یہ اِس بات کی نشاندہی ہے کہ وہ متوقُّع تھا کہ اُس کے اولین قارئین زیادہ تر یہوُدی ہوں گے۔ (یہ دکھیے: rc://en/tw/dict/bible/kt/christ)

اِس کتا ب کے عنوان کا ترجمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟

مترجمین اِس کتاب کو اُس کے روایتی عنوان " "متّی کی اِنجِیل" سے پُکارنے کا انتخاب کریں یا پھر "متّی کے مطابق اِنجیِل" ۔ یا وہ ایسے عنوان کا اِنتخاب کریں جو زیادہ واضع ہو،جیسے"یِسوُع کے مُتعلِّق خوُشخبری جو متّی نے لِکھی" (یہ دکھیے: rc://en/ta/man/translate/translate-names)

متّی کی کتاب کِس نے لِکھی؟

کتاب اپنے مُصنف کا نام نہیں بتاتی۔ تاہم، ابتدائ مسیِح دور سے بہت سے مسیحی یہ خِیال کرتے ہیں کے متّی رسُول اس کا مُصنف تھا۔

حصہ دوئم:اہم مزہبی اور تہزیبی تخِیل

"آسمان کی بادشاہی" کیا ہے؟

متّی نے آسمان کی بادشاہی کی بات اُسی طرح کی جیسے دوسری اِناجیِل کے مُصنفین نے خُدا کی بادشاہی کی بات کی۔ خُدا کی بادشاہی تمام لوگوں اور تمام مخلوُقات پر ہر جگہ خُدا کی حکمرانی کی نُمائندگی کرتی ہے۔ وہ لوگ جنہیں خُدا اپنی بادشاہی میں قبول کرتا ہے وہ مُبارک ہوں گے۔ وہ خُدا کے ساتھ ابدی زندگی گزاریں گے۔

یِسوع کی تعلیِم کے طریعقےکار کیا تھے؟

لوگ یِسوُع کو ربی مانتے تھے۔ ربی خُدا کی شریعت کا اُستاد ہوتا ہے۔یِسوُع نے اُسی طریقے سے سکھایا جس طرح اِ سرائیل کے دوسرے مذہبی اساتزہ نے سکھایا۔ اُس کے پیروکار تھے جو اُس کے پیچھے چلتے تھے جہاں کہیں وہ جاتا تھا۔اُن پیروکاروں کو شاگرد کہا گیا. اُس نے اکثر تماثیل کہی. تماثیل وہ کہانیاں ہوتی ہیں جن میں اخلاقی سبق ہوتا ہے۔ (یہ دکھیے: rc://en/tw/dict/bible/kt/lawofmoses]] اور rc://en/tw/dict/bible/kt/disciple اور rc://en/tw/dict/bible/kt/parable)

حصہ تہارم:ترجُمے کے اہم مسائل

ہم نظر اِناجیِل( Synoptic Gospels )کیا ہیں؟

متّی، مرقس، اور لوُقا کی اِناجیِل (Synoptic Gospels) ہم نظر اِناجیِل کہلاتی ہیں کیونکہ ان میں بہت ساری ایک جیسی عبارتیں ہیں۔"Synoptic" لفظ، یعنی ہم نظر، کا مطلب ہے "ایک ساتھ دیکھنا۔" ۔

وہ متن مُتوازی خیال کیا جاتا ہے جب وہ دو یا تِین اِناجیل میں مُطابقت یا تقریباً مُطابقت رکھتا ہو۔ جب مُتوازی عبارات کا ترجمہ کریں تو مترجمین کو ایک جیسے الفاظ اِستعمال کرنے چاہیے اور اُنہیں جتنا ممکن ہو سکے اُتنا مماثل بنایں۔

یسوع اپنے آپ کو ’’ابنِ آدم‘‘ کا حوالہ کیوں دیتا ہے؟

ِناجیِل میں یِسُوع اپنے آپ کو "اِبِن آدم" کہتا ہے۔ یہ دانی ایل کا حوالہ ہے دانی ایل ۷ :۱۳ -۱۴۔اِس عبارت میں ایک آدمی کو "ابِن آدم" کی جیسا بیان کیا گیا ہے ۔اِس کا مطلب ہے وہ ایک ایسا شخس تھا جو اِنسان لگتا تھا۔ خُدا نے اِبِن آدم کو اِختیار دیا ہے کہ قوموں پر ابدی حکمرانی کرے۔ اور تمام لوگ ابد تک اُس کی پرستِش کریں گے۔

یِسوُع کے دور کے یہودیوں نے کسی کے لیے "ابنِ آدم" کا لقب اِستعمال نہیں کیا۔ لہٰزا یِسوُع نے اُنہیں یہ سمجھانے میں مدد کے لیے کہ وہ حقِیقی طور پر کون تھااُسے اپنے لیے اِستعمال کیا۔ (یہ دکھیے: rc://en/tw/dict/bible/kt/sonofman)

بہت سی زبانوں میں لقب "ابن آدم" کا ترجمہ کرنا مُشکل ہو سکتا ہے۔ قارئین حقیقی ترجمے کا غلط مطلب سمجھ سکتے ہیں۔ مُترجمین متبادل د یکھ سکتے ہیں، جیسے کے "انسان والا"۔ لقب کو واضح کرنے کے لیے حاسیہ شامل کر دینا بھی مدد گار ہے۔

متّی کی کتاب کی عبارات میں بڑے مسائل کیا ہیں؟

متّی کی کتاب میں یہ سب سے اہم متنی مسائل ہیں:

  • ۔"جو تم پر لعنت کرتے ہیں اُن کے لیے برکت چاہو،جو تم سے نفرت کرتے ہیں اُن کا بھلا کرو" ( ۵ :۴۴)
  • ۔"کیونکہ بادشاہی قُدرت اور جلال ابد تک تیرے ہی ہیں۔آمین "( ۶ : ۱۳ )
  • لیکن یہ قِسم دُعا اور روزہ کے سِوا اور کسی طرح نہیں نِکل سکتی ( ۱۷ : ۲۱ )
  • کیونکہ اِبِن آدم کھوے ہُووں کو ڈُھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے ( ۱۸ : ۱۱ )
  • بُلاے ہوے بہت ہیں مگر برگزیدا تھوڑے ہیں"( ۲۰ : ۱۶ )
  • "ٙے ریاکار!،فقیہو اور فریسیو،تُم پر افسوس! کہ تُم بیواوُں کے 'گھروں، کو دبا بٙیٹھتے ہو اور اور دکِھاوے کے لِئے نماز کو طُول دیتے ہو۔ ۔تمُھیں زیادہ سزا ہو گی۔( ۲۳ : ۱۴ )

مترجمین کو تاکید کی جاتی ہے کے یہ عبارات شامل نہ کریں۔ تاہم اگر مترجم کے خطے میں بائبل کے پُرانے ترجمے ہیں جن میں اِن میں سے ایک یا دو عبارات شامل ہیں تو مترجمین اِن کو شامل کر سکتے ہیں۔ اگر یہ شامل کیے جاتے ہیں تو یہ چوکور قوسین([ ]) کے انرر رکھے جانے چاہیے نشاندہی کے لیے کہ یہ غالباً اصل میں متّی کی اِنجیِل میں نہیں تھے۔(یہ دکھیئے: rc://en/ta/man/translate/translate-textvariants)