ur_mat_tn/27/intro.md

2.6 KiB

متّی ۲۷ عمومی نوٹ

اس باب میں خصوصی تخیل

"اُس کو پلاطُس حاکم کے حوالے کیا گیا"

یہودی رومی سلطنت کے ماتحت تھے، اور رومی اُنھیں اجازت نہیں دیتے تھے کہ قبل اِجازت کسی مجرم کو قتل کریں۔ لہٰزا یہوُدی سرداروں کو پینطُس پِیلاطُس سے درخواست کرنی تھی کہ وہ اُن کے یِسوُع پر سزا کے حُکم کی تصدیق کرے۔ پلاطُس نے اُن کے اِس فیصلے کی تصدیق کرنے سے گریز کی کوشش کی۔ اُس نے کوشش کی کے یہُودی یِسوُع کو یا برابا نام بدکار قیدی کو رہا کرنے کے درمیان انتخاب کریں۔

قبر

قبر جس میں یِسوُع کو دفنایا تھا (دیکھیں: متّی ۲۷: ۵۹-۶۰ ) اِس قسم کی قبر تھی جسں میں امیر یہوُدی دفنائے جاتے تھے۔ یہ حقیقی کمرے پر مُشتمل تھا جو چٹان کو کھود کر بنایا گیا، جس میں لاشوں کو لپیٹ کر دیواروں کے ساتھ فراہم کردہ پتھروں کے سِروں پر رکھا جاتا تھا۔بعد ازاں جب لاشیں تحلیل ہو جاتی تھیں کہ ہڈیاں الگ ہو جایں وہ ہڈیاں جمع کر لی جاتی تھی اور ایک خاص مرتبان میں رکھی جاتی جسے استخوان دان کہا جاتا۔یہ قبریں ایک اکیلے بڑے پتھر سے بند کی جاتیں اتنا بڑا کہ اُس سے داخلی راستے پر مُہر ہو جائے۔ یہ پتھر قبر کے داخلی راستے پر اپنی جگہ سے گُھمایا جاتا یا اپنی جگہ سے سرکایا جاتا۔

اس با ب میں اہم انداز اظہار

"آداب، یہودیوں کے بادشاہ"

یہ فقرہ، جو متّی ۲۷:۲۹ میں پایا جاتا ہے طنز کی مثال ہے۔ اس اندازِ اظہار میں کسی اور طرف اشارہ کرنے کے لیے کُچھ کہا گیا، اور اس کا مفہوم اکثر مُتضاد ہے۔ "آداب" کا اظہار ایک سلام تھا جسے لوگ رسمی معوقوں پر بادشاہوں اور ملکاوں کے لیے اِستعمال کرتے تھے۔تاہم سپاہی یِسوُع کا مذاق اُڑا رہے تھے، اور اُسے عزت دینا نہیں چاہتے تھے۔ (یہ دکھیے: rc://en/ta/man/translate/figs-irony)

<< | >>