ur_mat_tn/23/intro.md

1.9 KiB
Raw Permalink Blame History

متّی ۲۳ عمومی نوٹ

اس باب میں خصوصی تخیل

مُنافق

فریسیوں کی مُنافقت اِس باب کا سب سے بڑا مضمون ہے۔ یِسوُع اِس مُنافقت کے متعلق طویل بات کرتا ہے۔ فریسیوں نے ایسے اُصول بنا رکھے تھے کہ اصل میں کوئ اُن کو پوُرا نہیں کر سکتا تھا، اور تب وہ عام لوگوں کو اِس بات پر آمادہ کرتے کہ کیونکہ وہ اُصولوں کو پوُرا نہیں کر پائے اِسی لیے وہ گنُہگار ہیں۔اِس کے ساتھ ساتھ، فریسیوں کے اپنے اُصول اُنھیں اس بات سے بہانہ دیتے ہیں کہ وہ خُدا کے حقیقی احکامات نہ مانیں جو موُسیٰ کی شریعت میں ہیں۔

اس باب میں ترجمہ کی دیگر ممکنہ مشکلات

ناموں سے بُلانا

بہت سی تہزیبوں میں، لوگوں کو بے عزت کرنا غلط ہے۔اِس باب میں بہت سے الفاظ جو براہ راست فریسیوں کے لیے تھے بےعزتی کے طور پر لیے جا سکتے ہیں۔ اُن کو "مُنافق" "اندھے راہنُما،" "احمق،" اور "سانپ" کہا جاتا ہے۔ یِسوُع یہ الفاظ اُن کے رویے کو بیان اور اُسکی مُذمت کرنے کے لیے اِستعمال کرتا ہے۔

محال مجسم (متنازعہ بیان)

محال مجسم بظاہر بے معنی بیان ہے جو ظاہراً خود اپنی تردید کرتا ہے مگر یہ بے معنی نہیں ہوتا۔ ۔مثلاً ،" جو تمہارے درمیان بڑا ہے وہ تُمہارا خادم بنے۔" (متّی ۲۳: ۱۱-۱۲)

<< | >>