ur_mat_tn/04/intro.md

1.7 KiB
Raw Permalink Blame History

متیّ ۰۴عمومی نوٹ

ترتیب اور تشکیل

کُچھ ترجمے پُرانے عہد نامے کے اقتباسات کو الگ رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔یو ایل بی اور دیگر بہت سے انگریزی ترجمے ۶، ۱۰، ۱۵، اور ۱۶ کی آیات کی سطروں پر دندانے ڈالتے ہیں جو پُرانے عہد نامے کے اقتباسات ہیں۔

اس باب میں ترجمہ کی دیگر ممکنہ مشکلات

۔"خُدا کی بادشاہی نزدیک ہے"

ماہرین بحث کرتے ہیں کہ آیا "خُدا کی بادشاہی" اُس وقت موجود تھی یا آرہی ہے۔ انگریزی ترجمے اکثر "قریب ہے،" فقرہ استعمال کرتے ہیں پر یہ ترجمے میں دشواری پیدا کر سکتا ہے۔ دوسرے ترجمے "قریب آ رہی ہے"اور "قریب آ چُکی ہے"فقرے استعمال کرتے ہیں۔

اگر تُو خُدا کا بیٹا ہے"

انگریزی میں، قارئین ۴ :۶ کے اِس بیان کو یہ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کے شیطان غالباً یہ نہیں جانتا کے آیا یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے۔ حالانکہ اِس کا ترجمہ اِس طریقے سے نہیں کیا جانا چاہیے ، کیونکہ شیطان کو معلوم ہے کہ یسوع خُدا کا بیٹا ہے۔ اِس کا ترجمہ "کیونکہ تو خُدا کا بیٹا ہے" کیا جا سکتا ہے۔ (یہ دکھیے: rc://en/tw/dict/bible/kt/satan اور rc://en/tw/dict/bible/kt/sonofgod)

<< | >>