ur_mal_tn/mal/front/intro.md

3.6 KiB
Raw Blame History

ملاکی کی کِتاب کا تعارُف

پہلا حِصّہ:عمومی تعارُف

ملاکی کی کِتاب کا خاکہ

  1. یہوواہ کا کلام اِسرئیل کے لیے( ١: ١)

  2. یہوواہ اِسرائیل سے پیار کرتا اور عِیسٙو( ادُوم) کو مسترد کرتا ہے (١: ٢-۵)

  3. کاہِنوں کے خلاف ایک پٙیغام (١: ٦-٢: ٩)

  4. یہُوداہ کے خلاف ایک پٙیغام : اُنہوں نے طلاق دے کر اور غیر معبُودوں میں شادی کر کے اِیمان کو توڑا ( ٢: ١٠-١٦)

  5. عدالت کے دِن کے بارے میں ایک پٙیغام (٢: ١٧-٣: ٦)

  6. دِہ یکی کے بارے میں ایک پٙیغام (٣: ٧-١٢)

  7. دُوسروں کے ساتھ شرمناک سلوک کرنے والوں کے بارے میں ایک پٙیغام ، مگر وہ جو خُدا کے وفادار تھے (٣: ١٣-١٨)

  8. یہوواہ شرِیروں کو سزا دے گا اور " یہوواہ کے بزُرگ اور ہٙولناک دِن " سے پہلے ایلیّاہ نبی کو بھیجے گا (۴: ۵-٦)

ملاکی کی کِتاب کس بارے میں ہے ؟

ملاکی کی کِتاب اُن پیشین گوئیوں کے بارے میں ہے جو ملاکی نے اُن یہُودیوں کے لیے بیان کیں جو بابل سے یہُوداہ کو لوٹے تھے، اُس وقت ، یہُودی پست حوصلہ تھے حالانکہ وہ ایک نئی ہٙیکل کی تعمِیر مُکمل کرچکے تھے۔ وہ حیران کُن چیزیں جن کا وعدہ گزشتہ نبیوں نے یہُوداہ کے لیے کیا تھا ابھی تک وقوع پزیر نہ ہوئی تھیں، اور فارس کی سلطنت ابھی تک اُن پر حُکمران تھی۔ نتیجے کے طور پر ، وہ اب مزید یہُوداہ کی پرستِش اور شرِیعت کے متعلق فکر مند نہ تھے۔ ملاکی نے انہیں یہوواہ پر بھروسہ نہ کرنے کی وجہ سے سرزنش کی ۔ لیکن اُس نے اُن سے یہ وعدہ بھی کیا کہ یہوواہ وہ سب کچھ کرے گا جس کو کرنے کا اُس نے وعدہ کیا تھا۔

اِس کِتاب کے عنوان کا ترجمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟

اس کتاب کا روایتی عنوان " ملاکی " یا " ملاکی کی کتاب " ہے ۔ مُترجمین اس کو " ملاکی کے متعلق کتاب " یا " ملاکی کے اقوال " کا عنوان بھی دے سکتے ہیں ۔ (See: rc://en/ta/man/jit/translate-names)

ملاکی کی کِتاب کس نے لکھی؟

جیسا کہ ملاکی نبی نے یہ پٙیغامات یہوواہ کی طرف سے یہُودیوں کو لکھے ۔ تاہم ، لفظ "ملاکی" کا مطلب ہے "میرا ایلچی" یہ ممکن ہے کہ یہ اس نبی کا لقب تھا ، اگر ایسا ہے تو ہم اس کا اصل نام نہیں جانتے ہیں ۔

حٙصہ دوئم: اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

یہوواہ کے دن سے کیا مُراد تھی؟

ملاکی نے متعدد بار " دن " کے بارے میں بولا ۔ اس کا مطلب بالکل یہ ہی ہے کہ " یہوواہ کا دن " ملاکی کی کتاب میں ، یہ وہ وقت ہے جب یہوواہ لوگوں کی عدالت کرے گا ۔ وہ ظُلم پر مبنی گُناہ کرنے والوں کو کاٹ ڈالے گا اور جو اُس پر توکُّل کرتے ہیں اُن کو برکت دے گا ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/dayofthelord and rc://en/tw/dict/bible/kt/sin)