ur_luk_tn/11/intro.md

3.1 KiB
Raw Permalink Blame History

لُوقا ۱۱: عمومی نوٹس

تشکیل اور ترتیب

کچھ ترجمے نظموں اور خصُوصی دُعاؤں کو الگ سے ترتیب دینےکو ترجیح دیتے ہیں. یو ایل بی(ULB) اور بہت سے دوسرے انگریزی ترجمے ١١: ٢-۴ میں موجود سطروں کو دندانہ دار کرتے ہیں ، جو کہ خاص دُعا ہے ، عام طور پر اسے " دُعائے ربانی " کہا جاتا ہے ۔ متی ٦ باب میں اس دُعا میں ایک اضافی جُملہ شامل ہے ۔ " بلکہ بُرائی سے بچا "۔

اس باب میں خصوصی تصورات

دُعائے ربانی

اگرچہ یہ دُعا اس طرح سے بھی استعمال ہوسکتی ہے ۔ مگر یہ ایک ایسی دُعا نہیں ہے کہ اسے بار بار تلاوت کیا جائے بجائے اس کے یہ مسیحیوں کو ایک نمونہ پیش کرتی ہے کہ وہ کس طرح دُعا کریں ۔

یُوناہ

یُوناہ پُرانے عہد نامہ کا ایک نبی تھا جو کچھ اہمیت کا حامل تھا مگر اس کی کچھ زیادہ اہمیت نہ تھی ۔ اُس نے ایک غیر قوم کو اپنے گناہوں سے توبہ کے لیے بُلایا اور انہوں نے اُس کی بات کو مانا ۔ ان واقعات نے یہُودی نبی کو ناراض کر دیا کہ خُدا کا فضل غیر قوموں پر دکھایا گیا ۔ یہ باب یہُودیوں کے آئندہ رویوں میں مماثلت تلاش کرتا ہے ،یعنی اُن کا توبہ نہ کرنا اور آخر کار خُدا سے اُس کا فضل غیر قوموں پر ظاہر کرنے پر ناراض ہوجانا ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/prophet, rc://en/tw/dict/bible/kt/sin and rc://en/tw/dict/bible/kt/grace)

رٙوشنی

کلام میں روشنی ایک عام شبیہ ہے جو راست بازی کو پیش کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہے ۔ روشنی کو راستبازی کا راستے دکھانے اور راستباز زندگی بسر کرنے کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے ۔ تاریکی کو اکثر گناہ اور ناراستی کو ظاہر کرنے والی شبیہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/righteous and rc://en/tw/dict/bible/kt/unrighteous)

دھونا

یہ ایک ایسا عمل تھا جو فریسی انجام دیتے تھے ۔ مگر یہ مُوسیٰ کی شرِیعت کے مطابق فرض نہ تھا فریسیوں نے ایک اپنے آپ کو صاف کرنے کی کوشش کے لیے کئی رسمیں شامل کی ہوئی تھیں ۔ یہ مضحکہ خیز تھا کیونکہ پانی کی کوئی بھی مقدار اُن کو رُوحانی طور پر صاف نہیں کر سکتی تھی ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/lawofmoses, rc://en/tw/dict/bible/kt/clean and rc://en/ta/man/translate/figs-irony)

<< | >>