ur_luk_tn/08/intro.md

1.3 KiB
Raw Permalink Blame History

لُوقا ٠٨: عمومی نوٹس

تشکیل اور ترتیب

اس باب میں متعدد بار لُوقا بغیر نشاندہی کیے موضوع بدلتا ہے ۔ آپ کو ان غیر ہموار تبدیلیوں کو ہموار کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے ۔

اس باب میں خصوصی تصورات

معجزات

یِسُوع نے ایک طُوفان سے بات کرکےاُس کو تھما دیا، اُس نے ایک مُردہ لڑکی سے بات کرکے اُسے زندہ کیا ، اُس نے بدروحُوں سے بات کرکے ایک آدمی کو اُن سے چھٹکارہ دلایا ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/miracle)

اِس باب کے اہم اجزاءِ کلام

تمثیلیں

تمثیلیں مختصر کہانیاں تھیں جو یِسُوع نے سنائیں تاکہ لوگ آسانی سے اُس تعلیم کو سمجھ سکیں جو وہ سکھانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اُس نے یہ کہانیاں اس لیے بھی سنائیں کہ جو اُس پر ایمان نہیں رکھنا چاہتے تھے وہ سچائی کو سمجھ بھی نہ پائیں گے ( لُوقا ٨: ۴-١۵) ۔

<< | >>