Add '06/intro.md'

This commit is contained in:
JohnH 2021-05-05 19:43:52 +00:00
parent 1b860b210d
commit 71a048fe2c
1 changed files with 54 additions and 0 deletions

54
06/intro.md Normal file
View File

@ -0,0 +1,54 @@
# لُوقا ٠٦: عمومی نوٹس
### تشکیل اور ترتیب
لُوقا ٦: ٢٠-۴٩ بہت سی برکتوں اور مصیبتوں پر مشتمل ہے جو بظاہر متی ۵-٧ کے مشابہ ہیں ۔ متی کا یہ حصّہ روایتی طور پر " پہاڑی واعظ " کہلاتا ہے ، لُوقا میں یہ خُدا کی بادشاہی کی تعلیِم سے اس قدر منسلک نہیں ہے جتنا کہ متی کی اِنجیِل میں ۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/kingdomofgod]])
### اس باب میں خصوصی تصورات
#### "اناج کھانا"
شاگرد سبت کے روزایک کھیت سے گُزر رہے تھے جب اُنہوں نے اناج کی بالیں توڑیں اور کھایں( لُوقا ٦: ١)، فریسوں نے کہا کہ وہ مُوسیٰ کی شرِیعت کو توڑ رہے ہیں ۔ فریسیوں نے کہا شاگرد بالیں توڑنے کا کام کر رہے تھے ۔ اور اس طرح وہ خُدا کے اُس حُکم کی کہ سبت کے دن آرام کرنا اور کام نہ کرنا کی حُکم عدولی کر رہے تھے ۔
فریسیوں نے یہ خیال نہیں کیا کہ شاگرد چوری کر رہے تھے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مُوسیٰ کی شرِیعت کے مطابق ، کسانوں کے لئے لاذمی تھا کہ وہ سفر کرنے والے لوگوں کو اپنے کھیت سےجن میں سے یا قریب سے وہ گزر رہے ہوتے تھے اناج کی بالیوں کی کچھ مقدار توڑنے کی اجازت دیں۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/lawofmoses]] and [[rc://en/tw/dict/bible/kt/works]] and [[rc://en/tw/dict/bible/kt/sabbath)
### اِس باب کے اہم اجزاءِ کلام
#### استعارہ
استعارے دکھائی دینے والی اشیاء کی تصاویر ہیں جنہیں بولنے والے پوشیدہ سچائیوں کی وضاحت کے لیے استعمال کرتے ہیں یِسُوع نے اپنے لوگوں کو سخاوت کے بارے میں تعلیم دینے کے لئے اناج کے ایک سخی تاجر کا استعارہ استعمال کیا ( لُوقا ٦: ٣٨) ۔ (See: [[rc://en/ta/man/translate/figs-metaphor]])
#### خطیبانہ سوالات
خطیبانہ سوالات ایسے سوالات ہیں، جن کے جواب پوچھنے والے کو پہلے سے معلوم ہوتے ہیں۔ فریسیوں نے یِسُوع کوایک خطیبانہ سوال پُوچھ کر بُرا بھلا کہا، جب اُن کا یہ خیال تھاکہ اُس نے سبت کو توڑا ہے(لُوقا٦: ٢)۔ (See: [[rc://en/ta/man/translate/figs-rquestion]])
### اس باب میں ترجمہ کی دیگر ممکنہ مشکلات
#### مضمر معلومات
مقررین عام طور پر وہ باتیں نہیں کہتے جو اُن کے خیال میں اُن کے سُننے والے پہلے سے سمجھتے ہیں جب لُوقا نے یہ لکھا کہ شاگرد اناج کی بالیں توڑکے اُن کے سروں کو اپنے ہاتھوں کے درمیان مسل رہے تھے تو اُس نے اپنے قارئین سے یہ توقع کی تھی کہ وہ یہ بات بخوبی جانتے ہوں گے کہ شاگرد اُس حصّے کو الگ کر رہے تھے جو وہ کھائیں گے اُس حصّے سے جووہ پھینکیں گے(لُوقا ٦: ١)۔ (See: [[rc://en/ta/man/translate/figs-explicit]])
#### بارہ شاگرد
مندرجہ ذیل فہرستیں بارہ شاگردوں کی ہیں۔
متّی میں:
شِمعُون (پطرس), اندریاس, زبدی کا بیٹا یعقَُوب, زَبدی کا بیٹا یُوحنّا، فُلپُّس, برتُلمائی, توما, متّی, حلفئی کا بیٹا یعقُوب, تّدی, شِمعون قنانی۔ اور یُہوداہ اِسکریُوتی۔
مرقس میں:
شِمعُون (پطرس)، اندریاس،زبدی کا بیٹا یعقَُوب اور زَبدی کا بیٹا یُوحنّا،(جن کو اُس نے بُوانِرگِس کا نام دیا جس کا مطب ہے گرج کے بیٹے)، فِلپُّس، بُرتلمائی، متّی، تُوما، حلفی کا بیٹا یعقُوب، تَدی، شمعُون قنانی، اور یہُوداہ اِسکریُوتی۔
لُوقا میں:
شِمعُون (پطرس), اندریاس, یعقَُوب, یُوحنّا، فِلپُّس, برتُلمائی,متّی،توما ،حلفی کا بیٹا یعقُوب, شمعُون (جو زیلوتیس کہلاتا تھا)، یعقُوب کا بیٹا یُہوداہ، اور یُہوداہ اِسکریوتی۔
تَدی اور یعقُوب کا بیٹا یہُوداہ غالباً ایک ہی شخص تھے۔
## Links:
* __[Luke 06:01 Notes](./01.md)__
__[<<](../05/intro.md) | [>>](../07/intro.md)__