Add '05/intro.md'

This commit is contained in:
JohnH 2021-05-05 19:36:46 +00:00
parent 11b99eefd1
commit 1b860b210d
1 changed files with 42 additions and 0 deletions

42
05/intro.md Normal file
View File

@ -0,0 +1,42 @@
# لُوقا ٠۵: عمومی نوٹس
### اس باب میں خصوصی تصورات
#### " اب سے تم آدمیوں کا شکار کرو گے"
پطرس، یعقوب اور یُوحنّا ماہی گیر تھے ۔ جب یِسُوع نے اُن سے کہا کہ وہ آدمیوں کا شکار کریں گے، تو وہ ایک استعارے کا استعمال کر رہا تھا، جس کا مطلب تھا کہ وہ اُن سے چاہتا تھا کہ وہ دوسروں کو یِسُوع کی خوش خبرپریقین کرنے میں مدد کریں۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/disciple]] and [[rc://en/ta/man/translate/figs-metaphor]])
#### گنہگار
جب یِسُوع کے وقت کے لوگوں نے "گنہگاروں" کے بارے میں بات کی تھی، وہ ان لوگوں کے بارے میں بات کر رہے تھے جنہوں نے مُوسیٰ کی شرِیعت کی اطاعت نہیں کی اور اس کے بدلے چوری یا جنسی گناہوں کا ارتکاب کیا۔ جب یِسُوع نے کہا کہ وہ "گنہگاروں" کو بُلانے کے لئے آیا ہے، اس کا مطلب یہ تھا کہ صرف وہی لوگ جو اپنے آپ کو گنہگار سمجھتے ہیں اُس کے پیروکار ہو سکتے ہیں ۔ یہ سچ ہے یہاں تک کہ اگر وہ ایسے نہیں ہیں جیسے زیادہ تر لوگ "گنہگار" سمجھتے ہیں ۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/sin]])
#### روزہ اور ضیافت
جب لوگ غمگین ہوتے تھے یا خُدا کویہ دکھانا چاہتے تھے کہ وہ اپنے گناہوں پر غمگین اور شرمندہ ہیں، تو وہ روزہ رکھتے تھے یا نہایت طویل وقت کے لئے کھانا کھانے سے پرہیز کرتے تھے۔ جب وہ خوش ہوتے تھے، مثال کے طور پر شادیوں میں ، تو وہ ضیافت یا طعام کرتے تھے جس میں وہ بہت کھانا کھاتے تھے۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/other/fast]])
### اِس باب کے اہم اجزاءِ کلام
#### فرضی صورتحال
یِسُوع فریسیوں کی مذمت کرنے کے لئے ایک فرضی صورتحال کا استعمال کرتا ہے ۔ اس عبارت میں " تندرُستوں" اور "راست بازوں" کا ذکر ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی ایسے لوگ ہیں جن کویِسُوع کی ضرورت نہیں ہے۔ دُنیا میں کوئی بھی "راست باز لوگ" نہیں ہیں، سب کو یِسُوع کی ضرورت ہے۔ (See: [[rc://en/ta/man/translate/figs-hypo]] and Luke 5:31-32)
### اس باب میں ترجمہ کی دیگر ممکنہ مشکلات
#### مضمر معلومات
اس باب کے متعدد حصّوں میں مُصنِف نے کُچھ معلومات کومضمر چھوڑا ہے جن کو اُس کے اصل قارئین پہلے سے سمجھتے ہوں گے اور اس کے بارے میں سوچتے ہوں گے جدید قارئین ان میں سے کُچھ چیزوں کو شاید نہیں جانتے ہوں گے ، سو ہو سکتا ہے اُن کو یہ سب جو مُصنِف بات کر رہا ہے سمجھنے میں مُشکل ہو ۔ یو ڈی بی (UDB) اکثر یہ بیان کرتی ہے کہ کس طرح ان معلومات کو پیش کیا جائے تاکہ جدید قارئین بھی کلام کے ان حصّوں کو سمجھ سکیں۔ See: [[rc://en/ta/man/translate/translate-unknown]] and [[rc://en/ta/man/translate/figs-explicit]])
#### ماضی کے واقعات
اس باب کے کچھ حصّے ان واقعات کا سلسلہ ہیں جو پہلے پیش آ چکے ہیں زیرِ ذکر حوالہ ، میں ، لُوقا اکثر واقعات ایسے لکھتا ہے گویا یہ واقعات پہلے ہوچکے ہیں جب کہ دیگر واقعات وقوع پذیر ہو رہے ہیں ۔ ( حالانکہ وہ اُس کے لکھنے کے وقت مکمل ہوچکے ہیں ) واقعات کے ایک غیر منطقی سلسلہ کو ترتیب دینا ترجمہ میں مُشکل کا باعث ہوسکتا ہے ۔ لکھنے میں ان واقعات کو تسلسل دینا شاید ضروری ہو جیسے کہ یہ سب واقعات پہلے رونما ہو چکے ہیں۔
#### "ابنِ آدم"
اس باب میں، یِسُوع اپنے آپ کو ابنِ آدم کہتا ہے ( لُوقا۵: ٢۴)۔ آپ کی زبان میں شاید لوگوں کو اس بات کی اجازت نہ ہو کہ اپنے آپ کے بارے میں یوں بات کریں کہ گویا ،وہ کِسی اور کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ (یہ دکھیئے: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/sonofman]] اور [[rc://en/ta/man/translate/figs-123person]])
## Links:
* __[Luke 05:01 Notes](./01.md)__
__[<<](../04/intro.md) | [>>](../06/intro.md)__