Add '09/intro.md'

This commit is contained in:
JohnH 2021-05-05 19:58:23 +00:00
parent 697c254e5e
commit 2c7efd15ae
1 changed files with 40 additions and 0 deletions

40
09/intro.md Normal file
View File

@ -0,0 +1,40 @@
# لُوقا ٠٩: عمومی نوٹس
### اس باب میں خصوصی تصورات
#### " خُدا کی بادشاہی کی خوشخبری کی منادی کرنا"
عُلماء کے درمیان اس متعلق بحث پائی جاتی ہے کہ آیا یہاں خُدا کی بادشاہی سے مُراد زمین پر خُدا کی حُکمرانی سےہے یا اِنجیِل کے پیغام ( یِسُوع انسان کے گناہوں کے لیے مُوا ) سے ہے ۔ یہ بہترین ہوگا کہ اس کا ترجمہ یوں کیا جائے " خُدا کی بادشاہی کے متعلق منادی کرنا" یا "ان کو یہ تعلیم دینا کہ کس طرح خُدا اپنے آپ کو بادشاہ ظاہر کرے گا" یہ بہتر ہوگا کہ اِنجیِل کے لیے اسے یہاں استعارہ کے طور پر نہ سمجھا جائے کیونکہ یہاں یہ غیر ضروری ہے۔ (See: [[rc://en/ta/man/translate/figs-metaphor]])
#### ایلیّاہ
ملاکی نبی نے نبوت کی کہ ایک دن ایلیّاہ نبی مسیح کے آنے سے پہلے واپس آئے گا۔ یِسُوع نے وضاخت کی کہ بپتسمہ دینے والے یُوحنّا نے اس نبوت کو پورا کیا کیونکہ اس نے ایلیاہ کے انداز میں خُدا کی خدمت کی۔ اس باب میں، ایلیاہ کا ذکر دو مختلف طریقوں سے کیا گیا: ایلیاہ اصلی شخص کے طور پر، اور ایلیاہ کی استعارنہ واپسی کے طور پر۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/prophet]] and [[rc://en/tw/dict/bible/kt/christ]])
#### "خُدا کی بادشاہت"
اس باب میں " خُدا کی بادشاہی" کی اصطلاح ایک ایسی بادشاہی کا حوالہ دینے کے لیے استعمال کی گئی ہے جوابھی ہونا باقی تھی جب الفاظ بولے جاہیں گئے۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/kingdomofgod]])
#### "انہوں نے اُس کے [یسوع کے] جلال کو دیکھا"
صحیفوں میں، خُدا کا جلال ایک بڑی، چمکدار روشنی کی شکل میں دکھائی دیتا ہے۔ خُدا کا جلال ہمیشہ اس شخص میں خوف پیدا کرتا ہے جو اسے دیکھتا ہے. ایک ایسا واقعہ، اس باب میں پیش کیا گیا ہے جسے " صُورت کا بدل جانا " کہتے ہیں جس میں یِسُوع بدل جاتا ہے یا تبدیل ہو جاتا ہے پس وہ اپنے الہی جلال سے کچھ ظاہر کرتا ہے ۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/glory]] and [[rc://en/tw/dict/bible/kt/fear]])
### اس باب میں ترجمہ کی دیگر ممکنہ مشکلات
#### ظاہری تضاد
ظاہری تضاد بظاہر ایک بے معنی بیان ہے ، جو خود سے متضاد نظر آتا ہے ، مگر یہ بے معنی نہیں ہے. اس باب میں اس کی ایک مثال ہے " جو کوئی اپنی جان بچائے گا اُسے کھوئے گا اور جو کوئی اُسے میری خاطر کھوئے گا وہ اُسے بچائے گا " ( لُوقا ٩: ٢۴)
#### ابنِ آدم
اس حوالے میں، یِسُوع اپنے آپ کو ابنِ آدم کہتا ہے ۔ کئی زبانیں شاید ایک شخص کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ اپنے آپ کوضمیرغائب کے طور پر پیش کرے۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/sonofman]])
#### "قبول کرنا"
یو ایل بی اس باب میں اس لفظ کو کئی مختلف معنوں کے ساتھ کئی بار استعمال کرتی ہے یِسُوع نے کہا ’’اگر کوئی اِس چھوٹے بچے کو میرے نام سے قبول کرتا ہے تو وہ مجھے قبول کرتا ہے ۔ اور جو مجھے قبول کرتا ہے وہ اُسے بھی قبول کرتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے" ( لُوقا ٩: ۴٨) ۔ اس آیت میں " قبول کرنا " کا ترجمہ " خدمت کرنا " ہو سکتا ہے ۔ ایک دوسری آیت میں یہ کہا گیا ، " وہاں کے لوگوں نے اُسے قبول نہ کیا "( لُوقا ٩: ۵٣) اس آیت میں ، " قبول کرنا " کا ترجمہ " ایمان لانا " یا " تسلیم کرنا ہوسکتا ہے ۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/believe]])
## Links:
* __[Luke 09:01 Notes](./01.md)__
__[<<](../08/intro.md) | [>>](../10/intro.md)__