ur_lam_tn/lam/front/intro.md

6.5 KiB
Raw Permalink Blame History

نٙوحہ کی کِتاب کا تعارُف

پہلا حِصّہ:عمومی تعارُف

نٙوحہ کی کِتاب کی فہرست

  1. پہلا نٙوحہ : یہوواہ اور اُس کے لوگوں نے یروشلیم کو ترک کردیا (١: ١-٢٢)

  2. دوسرا نٙوحہ : یہوواہ یروشِلیم سے ناراض تھا اور یہی اُس کو تباہ ہونے دیا (٢: ١-٢٢)

  3. تیسرا نٙوحہ (٣: ١-٦٦)

    • لوگ غمگین ہیں (٣: ١-٢٠)

    • جو یہوواہ کی طرف لوٹ آتے ہیں وہ اُن کو تسلی دیتا ہے ( ٣: ٢١-٣٩)

    • یہُوداہ یہوواہ کی طرف لوٹنا سیکھ رہا ہے ( ٣: ۴٠-۵۴)

    • یہُوداہ اپنے دُشمنوں سے بدلہ لینے کی فریاد کرتا ہے (٣: ۵۵-٦٦)

  4. چوتھا نٙوحہ: یروشلیم کے محاصرے کی دہشت (۴: ١-۴: ٢٢)

    • لوگوں کے گُناہ یروشِلیم کی سزا کا باعث بنے( ۴: ١-٢٠)

    • اُن کے گُناہ کےلیے اُن کو سزا دیا جانا یہوواہ کے غضب کو مطمئن کرتا ہے (۴: ٢١-٢٢ ا)

    • ادُوم کو بھی سزا دی جائے گی (۴: ٢٢ب)

  5. پانچواں نٙوحہ :شکست خوردہ قوم یہوواہ کے آگے فریاد کرتی ہے (۵: ١-٢٢)

نٙوحہ کی کِتاب کس بارے میں ہے ؟

بابل کے لوگوں نے ۵٨٦ قبلِ مسیح میں یروشِلیم پر قبضہ کیا.نٙوحہ کی کِتاب میں مُصنف یروشیلیم کے برباد ہونے پر غم کرتا ہے ۔

نٙوحہ کی کِتاب پانچ نظموں میں ترتیب دی گئی ہے ۔ مُصنف بیان کرتا ہے کہ کیسے خُدا یروشلیم کو تباہ ہونے دیتا ہے کیونکہ لوگوں نے اُس کے خلاف گُناہ کیا تھا ، تاہم ، مُصنف یہ بھی بیان کرتا ہے کہ خُدا ہمیشہ اپنے لوگوں کے ساتھ پیار کرنے والا اور وفادار ہے ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/sin and rc://en/tw/dict/bible/kt/faith)

نٙوحہ کی کِتاب کس نے لکھی؟

نٙوحہ کی کِتاب کا متن مُصنف کا نام نہیں بتاتا۔ روایتی نظریہ یہ ہے کہ اِسے یرمِیاہ نے لکھا تھا۔ یوں لگتا ہے کہ مُصنف نے ذاتی طور پر یروشِلیم کی تباہی دیکھی ہے ۔ سنجیدہ اور غمگین الفاظ جو یرمِیاہ کی کِتاب میں ہیں وہی نٙوحہ کی کِتاب میں استعمال ہوئے ہیں

اِس کِتاب کے عنوان کا ترجمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟

مُترجمین روایتی عنوان " نٙوحہ" استعمال کرسکتے ہیں ۔ یا وہ اس کِتاب کو " اُداسی کی نظمیں" کہہ سکتے ہیں ۔ اگر مُترجمین اس نظریے کو اپناتے ہیں کہ یرمِیاہ نبی نے اس کِتاب کو لکھا تھا تو وہ " یرمِیاہ کی دُکھی باتیں" کے عنوان کو بھی منتخب کر سکتے ہیں ۔" (See: rc://en/ta/man/jit/translate-names)

حٙصہ دوئم: اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

کیا خُدا نے اِسرئیل کو ترک کر دیا؟

نٙوحہ کا مُصنف اکثر خُدا کے اِسرائیل کو ترک کر دینے کے بارے میں بات کرتا ہے. مگر ایسا نہیں تھا کہ خُدا نے اِسرئیل کو مکمل طور پر چھوڑ دیا تھا ۔ خُدا نے اِسرئیل کو ایک خاص مدت کے لیے ترک کیا تھا اُس خاص مقام کے لیے جہاں وہ موجود ہو ، تاہم خُدا وفادار رہا جس کا وعدہ اُس نے اِسرائیل کے ساتھ اپنے عہد میں کیا تھا۔

اگرچہ قدیم میں مشرق کے قریب یہ خیال عام تھا کہ ایک دیوتا اپنے شہر کو چھوڑ سکتا ہے ،اس نے اکثر ایسا اِس لیے کیا کیونکہ وہ شہر کے دفاع کے لئے بہت کمزور تھا ۔ نٙوحہ کی کِتاب میں ، یہوواہ نے یروشِلیم کو ترک کیا اس لیے نہیں کہ وہ شہر کے دفاع کے لیے بہت کمزور تھا بلکہ اس لئے کہ لوگوں نے اُس کے خلاف گُناہ کیا تھا ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/falsegod)

جنازے کے گیت کیا ہے؟

لوگوں کے گروہ عام طور پر کسی کے مر جانے کے بعد یا جنازے پر گیت گاتے ہیں ۔ ثقافت پر مُنحصر ہے ، یہ گیت خوشی کے یا اُداسی کے ہوسکتے ہیں ۔ نٙوحہ کی کِتاب ایک اُداس گیت کی طرح ہے جس کو " نٙوحہ " بولا گیا ہے ، جو کہ کسی جنازے پر گایا جاتا ہے ۔ کُچھ دانشوروں کا خیال ہے کہ عبرانی زبان میں نٙوحہ خوانی کی تال انہیں جنازے کے جلوس کی مانند آہستہ کر دیتی ہے ۔

حصہ سوئم: ترجمے میں اہم مسائل

نٙوحہ کی کِتاب کا اندازِ خطاطی کیا ہے؟

نٙوحہ کی کِتاب پانچ نظموں کا ایک مجموعہ ہے ۔ جلاوطن یہُودیوں نے بابل میں اسِیری کی حالت میں رہتے ہوئے ان کو گایا یا ان کا ورد کیا ہوگا ۔ وہ یہُودی جو بابل کی فتح کے بعد یروشلیم میں ہی رہ گئے ہو سکتا ہے اُنہوں نے بھی انھیں گایا ہو ۔ ابواب ١، ٢ اور ۴ میں ، نظم کی ہر سطر عبرانی کے مختلف حروف تہجی کی ترتیب سے شروع ہوتی ہے ۔ تیسرا باب عبرانی حروف تہجی کے ایک ہی حرف سے شروع ہونے والی تین سطروں کو دہراتا ہے ، اگلی تین سطریں عبرانی حروف تہجی کے اگلے حرف کے ساتھ شروع ہوتی ہیں ۔

نٙوحہ کی کِتاب میں مرد اور عورت کون ہیں؟

مُصنف یہُوداہ اور یروشِلیم کو پیش کرنے کے لیے ایک ترک کردہ عورت اور ایک ستم زدہ مرد کی تصویر کشی کرتا ہے ۔ وہ اس قسم کی تجسم کاری کا استمعال کرتا ہے تاکہ پڑھنے والوں کو درد اور الم کو سمجھنے میں آسانی ہو ۔ (See: rc://en/ta/man/jit/figs-personification)