ur_jud_tn/jud/front/intro.md

2.5 KiB
Raw Blame History

یہُوداہ کی کِتاب کا تٙعارُف

پہلا حصّہ:عمومی تٙعارُف

یہُوداہ کی کِتاب کا خاکہ

  1. تٙعارُف (١:١-٢)
  2. جُھوٹے اُستادوں کے خلاف انتباہ (١: ٣-۴)
  3. پُرانے عہدنامہ کی مثالیں (١: ۵-١٦)
  4. مُناسب ردِعمل (١: ١٧-٢٣)
  5. خُدا کی حمد (١: ٢۴-٢۵)

یہُوداہ کی کِتاب کس نے لِکھی؟

مُصِنّف اپنی شناخت یہُوداہ کے بھائی کےطور پر کرواتا ہے۔ یہُوداہ اور یعقُوب دونوں یِسُوع کے سوتیلے بھائی تھے ۔ یہ معلوم نہیں ہےکہ آیا یہ خٙط کسی مخصوص کلیِسیا کو لکِھا گیا تھا ۔

یہُوداہ کی کِتاب کس بارے میں ہے؟

یہُوداہ نے یہ خٙط اِیمانداروں کوجُھوٹےاُستادوں کےخلاف خبردار کرنے کے لیے لِکھا تھا ۔ یہُوداہ نےاکثر پُرانےعہدنامہ کاحوالہ دیا ۔ اس سے معلوم ہوسکتاہےکہ یہُوداہ مسِیحی یہودی سامعین کو لِکھ رہا تھا۔ یہ خٙط اور ٢ پطرس ایک جٙیسامواد رکھتے ہیں ۔ وہ دونوں فرِشتوں ، سدُوم اور عمُورہ ، اور جُھوٹے اُستادوں کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔

اِس کِتاب کے عنوان کا ترجُمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟

"مُترجمین اِس کِتاب کو اِس کے روایتی عنوان "یہُوداہ" کے نام سے پُکار سکتے ہیں ۔ " یا وہ ایک واضح عنوان کا انتخاب کرسکتے ہیں ، جیسا کہ "یہُوداہ کی طرف سےخٙط" یا "خٙط جو یہُوداہ نے لِکھا ۔" (See: rc://en/ta/man/translate/translate-names)

حصّہ دوئم : اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

یہُوداہ نے جن لوگوں کے خلاف بات کی تھی وہ کون تھے؟

یہ مُمکن ہے کہ جن لوگوں کےخلاف یہُوداہ نے بات کی وہ لوگ غناسطیتوں(Gnostics) کےطور پر جانےجاتےتھے۔ اِن اُستادوں نے اپنے فائدے کے لئے صحِیفہ کی تعلیِمات کوتوڑ مروڑ دیا تھا۔ وہ غیر اخلاقی طریقوں میں زِندگی گزارتے تھے اور دُوسروں کو بھی ایسا ہی کرنے کی تعلیِم دیتے تھے ۔