ur_jon_tn/jon/04/intro.md

2.9 KiB
Raw Blame History

یُوناہ ٠۴ عمومی نوٹس

ترتیب و تشکیل

یُوناہ کِتاب کو آگے بڑھاتے ہوئے بیان کو جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ ایک غیر معمولی اختتام کی طرح لگتا ہے ۔ یہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ یہ کِتاب اصل میں یُوناہ کے متعلق نہیں ہے ۔ یہ خُدا کی ہر ایک پر رحم کرنے کی خواہش کے متعلق ہے چاہے وہ غیر قوم ہوں یا یہُودی ہوں ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/mercy)

اِس باب میں خاص مُوضوعات

یُوناہ کا غصہ

نبی اور یہوواہ کے درمیان رشتے کو دیکھنا بہت ضروری ہے ۔ نبی کو یہوواہ کے لیے پیشن گوئی کرنی تھی ، اور اُس کے کلام کو سچ ہونا ضروری تھا ۔ موسیٰ کی شرِیعت کے مطابق ،اگر کلام سچ نہ ہوتا تو اس کی سزا موت تھی ۔ جب یُوناہ نے نِینوہ شہر کو بتایا کہ یہ چالیس دنوں میں تباہ ہونے جارہا ہے ، تو اُس کو یقین تھا کہ یہ ضرور ہوگا ۔ جب ایسا نہ ہوا ، تو یُوناہ خُدا کے ساتھ ناراض ہو گیا کیونکہ وہ نِینوہ کے لوگوں سے نفرت کرتا تھا ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/prophet and rc://en/tw/dict/bible/kt/lawofmoses)

اس باب میں اہم انداز اظہار

طنز آمیز سوالات

بیشتر دوسری جگہوں کی طرح ، یُوناہ یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ وہ یہوواہ پر کتنا ناراض ہے طنز آمیز سوالات پوچھتا ہے ۔ (See: rc://en/ta/man/jit/figs-rquestion)

کوہ سیناہ سے متوازی

٢ نمبر آیت میں ، یُوناہ خصُوصیات کا ایک سلسلہ خُدا کی ذات سے منسوب کرتا ہے ۔ اس کِتاب کا ایک یہُودی قاری اس کو ایک ایسے فارمولہ کے طور پر پہچان لے گا جو موسیٰ نے خُدا کے بارے میں بولتے ہوئے استعمال کیا جب وہ کوہِ سینا پر خُدا کے ساتھ ملاقات کر رہا تھا ۔ (See: rc://en/ta/man/jit/figs-explicit)

اِس باب میں ترجمہ کی دیگر ممکنہ مُشکلات

خدا کا فضل

جب یُوناہ شہر سے باہر گیا ، اُس کو بہت گرمی لگی اور خُدا نے نہایت فضل سے اُس کو ایک بیل کے ذریعے سے کچھ راحت بخشی ۔ خُدا یُوناہ کو کسی عملی سبق سے سکھانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ پڑھنے والوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ اسے واضح طور پر دیکھے ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/grace)

__<< | __