ur_jon_tn/jon/03/intro.md

2.6 KiB
Raw Blame History

یُوناہ ٠٣ عمومی نوٹس

ترتیب و تشکیل

یہ باب یُوناہ کی زندگی کی داستان کی طرف لوٹتا ہے ۔

اِس باب میں خاص مُوضوعات

جانور

بادشاہ کی منادی کے مطابق ، جانوروں کو روزہ میں شریک ہونا تھا جس کا اُس نے حُکم دیا تھا یہ غالبًا ان کی غیر قوم ذہینت کی عکاسی کرتا ہے ۔ موسیٰ کی شرِیعت میں ایسا کچھ نہ تھا جو لوگوں کو یہ ہدایت دے کہ وہ جانوروں کو کسی مذہبی امُور میں شریک کریں ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/lawofmoses)

اِس باب میں ترجمہ کی دیگر ممکنہ مُشکلات

نِینوہ کا حجم

جب مُصنف نِینوہ کے حجم کے بارے میں بات کرتا ہے تو جو پیمائشیں وہ پیش کرتا ہے وہ مبہم ہیں ۔ جیسا کہ بہت سے علماء کا کہنا ہے کہ یہ جُملہ " تین دِن کی مسافت " عبرانی میں مبہم ہے ، ۔ یُوناہ کے دور میں ، شہر اتنے بڑے نہ تھے جتنے آج ہیں پس اگرچہ نِینوہ بڑا شھر تھا مگر یہ بیشتر جدید شہروں جیسا بڑا نہ تھا ۔

خُدا توبہ کرتا ہے یا رحمدلی کرتا ہے

اس باب کی آخری آیت بتاتی ہے ، " تو وہ اُس عذاب سے جو اُس نے اُن پر نازل کرنے کو کہا تھا باز آیا اور اُسے نازل نہ کیا ۔ہو سکتا ہے" یہ تصور کہ خُدا اپنا ارادہ بدلتا ہے کچھ مُترجمین کے لیے مشکل پیدا کرے یا لوگوں کو اسے سمجھنے میں مشکل ہو ۔ خُدا کا کردار یکساں ہے. یہ پوری کِتاب ایک انسانی نقطہ نظر سے لکھی گئی ہے پس خُدا کے ذہن کو سمجھنا مشکل ہے ۔

خُدا انصاف کرنے والا اور رحم دل ہے حالانکہ خُدا نے اس واقعے میں اپنے فیصلے کے مطابق عمل نہیں کیا ، مگر خُدا کا منصوبہ ہمیشہ بُرائی کو سزا دینا ہے ۔ بعد میں تاریخ بتاتی ہے کہ یہ قوم زوال پزیر ہوئی اور تباہ ہوگئی ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/justice, rc://en/tw/dict/bible/kt/mercy and rc://en/tw/dict/bible/kt/judge and rc://en/tw/dict/bible/kt/evil)

<< | >>