ur_jon_tn/jon/front/intro.md

4.9 KiB
Raw Permalink Blame History

یُوناہ کی کِتاب کا تعارُف

پہلا حِصّہ:عمومی تعارُف

یُوناہ کی کِتاب کی فہرست

  1. یُوناہ یہوواہ کے حضُور سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے (١: ١-٢: ١٠)

    • یُوناہ نے نِینوہ جانے کے لیے یہوواہ کی پہلی بُلاہٹ کی نافرمانی کی (١: ١-٣)

    • یُوناہ اور غیر قوم کے ملاّح (١: ۴-١٦)

    • یہوواہ ایک بڑی مچھلی یُوناہ کو نگلنے کے لیے مقرر کرتا ہے (١: ١٧)

    • یُوناہ مچھلی کے اندر سے دُعا کرتا ہے اور اُسے بچایا جاتا ہے (٢: ١-١٠)

  2. یُوناہ نِینوہ میں (٣: ١-۴: ١١)

    • یہوواہ یُوناہ کو نِینوہ جانے کے لیے دُوبارہ بُلاتا ہے ، اور یُوناہ یہوواہ کے کلام کی مُنادی کرتا ہے(٣: ١-۴)

    • نِینوہ توبہ کرتا ہے (٣: ۵-٩)

    • یہوواہ نِینوہ کو تباہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے (٣: ١٠)

    • یُوناہ یہوواہ کے ساتھ بہت خفا ہے (۴: ١-٣)

    • یہوواہ یُوناہ کو رحم اور فضل کے بارے میں سکھاتا ہے (۴: ۴-١١)

یُوناہ کی کِتاب کس بارے میں ہے ؟

یُوناہ بِن امِتّٙی ایک نبی تھا جس کا تعلق جات حفِر سے تھا( ٢ سلاطِین ١۴: ٢۵) یہ کِتاب بتاتی ہے کہ یُوناہ کے ساتھ کیا ہوا ۔ یہ بیان کرتی ہے کہ کس طرح یہوواہ غیر قوموں پر رحم اور فضل دکھاتا ہے ۔ یہ کِتاب یہ بھی بیان کرتی ہے کہ کس طرح نِینوہ کے لوگوں نے توبہ کی اور یہوواہ کو رحم کے لیے پُکارا ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/mercy, rc://en/tw/dict/bible/kt/grace and rc://en/tw/dict/bible/kt/repent)

یہوواہ نے یُوناہ کو نِینوہ کے لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے بھیجا کہ وہ اُن کو سزا دینے کے لیے تیار ہے ۔ یہوواہ نے کہا کہ اگر وہ توبہ کریں تو وہ اُن کو نقصان نہ پہنچائے گا ۔ تاہم ، یُوناہ ایک اِسرائیلی تھا اور نہیں چاہتا تھا کہ نِینوہ کے لوگ توبہ کریں ۔ پس اُس نے وہ کرنے کی بجائے جو یہوواہ نے اُسے کرنے کو کہا تھا مخالف سمت میں بحری سفر کی کوشش کی ۔ مگر یہوواہ نے ایک سُمندری طوفان بھیج کر اُسے روکا اور ایک بڑی مچھلی اُسے نگلنے کے لیے بھیجی ۔

یُوناہ نے توبہ کی اور نِینوہ کے لوگوں کو خبردار کیا ۔ نتیجے کے طور پر ، یہوواہ نے اُسے سکھایا کہ وہ سب لوگوں کی فکر کرتا ہے ، صرف اِسرائیلوں کی نہیں ۔

اِس کِتاب کے عنوان کا ترجمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟

اِس کِتاب کا روایتی عنوان " یُوناہ کی کِتاب " یا صرف " یُوناہ " ہے ۔ مُترجمین زیادہ واضح عنوان جیسا کہ " یُوناہ کے متعلق کِتاب " کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں ۔ (See: rc://en/ta/man/jit/translate-names)

یُوناہ کی کِتاب کس نے لکھی؟

اس کِتاب کو لکھنے میں غالبًا یُوناہ شامل تھا ۔تاہم ، علماء نہیں جانتے کہ اصل میں اسے کس نے لکھا ۔ یُوناہ اِسرئیل کی شمالی سلطنت میں رہتا تھا ۔ اُس نے ٧۵٠ اور ٨٠٠ قبلِ مسیح میں بادشاہ یُربعام دوم کے عہد میں کسی وقت نبوت کی ۔

حٙصہ دوئم: اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

اسُور کی قوم کیا تھی؟

یُوناہ کے دور میں ، اسُور کی سلطنت قدیم قریب مشرق میں سب سے طاقت ور سلطنت تھی ۔ نِینوہ اسُور کا دارلحکُومت تھا ۔

اسُور اپنے دُشمنوں کے ساتھ بہت ظالم تھا ۔ آخرکار یہوواہ نے اسُوریوں کو اُن کے بُرے کاموں کے لیے سزا دی ۔

کیا اسُور نے یہُودیت قبول کر لی تھی؟

کچھ علماء کا خیال ہے کہ اسُوریوں نے صرف یہوواہ کی عبادت شروع کر دی تھی ۔ جب کہ زیادہ تر علماء سوچتے ہیں کہ انہوں نے دیگر جھُوٹے دیوتاوں کی پوجا جاری رکھی ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/falsegod)