ur_job_tn/job/front/intro.md

6.6 KiB
Raw Permalink Blame History

ایُّوب کا تعارف

حصہ ۱: عام تعارف

ایُّوب کی فہرست

  1. ایُّوب مُتعارف کروایا جاتا ہے(١: ١- ٢: ١٣)

    • ایُّوب کامل اور دولتمند ہے(١: ١- ۵)

    • یہواہ ابلیس کو ایُّوب کو آزمانے کی اجازت دیتا ہے(١: ٦- ٢ : ١٠)

  2. تین دوست ایُّوب سے بات کرتے ہیں(٣: ١- ١۴: ٢٢)

    • الیفز، بلدد، اور ضوفر

    • ایُّوب ہر ایک کو جواب دیتا ہے.

  3. وہ اُس سے دوبارہ بات کرتے ہیں(١۵: ١- ٢١: ٣۴)

    • الیفز، بلدد، اور ضوفر

    • ایُّوب ہر ایک کو جواب دیتا ہے.

  4. وہ تیسری بار بات کرتے ہیں(٢٢: ١- ٣١: ۴٠)

    • الیفز اور بلدد

    • ایُّوب ہر ایک کو جواب دیتا ہے.

  5. اِلیہُو ایوب سے بات کرتا ہے(٣٢: ١- ٣٧ : ٢۴)

  6. یہواہ ایُّوب کو بگولے میں سے جواب دیتا ہے(٣٨: ا - ۴١: ٣۴)

  7. ایُّوب یہواہ کے سامنے عاجز ہوتا ہے(۴٢: ١- ٦)

  8. یہواہ الیفز، بلدد، اور ضوفر کی سرزنش کرتا ہے (۴٢: ٧- ٩)

  9. یہواہ ایُّوب کو دوبارہ خوشحال کرتا ہے(۴٢: ١٠- ١٧)

ایُّوب کی کتاب کس بارے میں ہیں؟

ایُّوب کی کتاب اُس شخص کے مُتعلق ہے جس کا نام ایُّوب تھا اگرچہ وہ یہواہ کا وفادار تھا تو بھی اُس نے آفتوں کا تجربہ کیا۔ ایُّوب تین دوستوں سے بات کرتا ہے کہ کیوں یہواہ نے اُسے مُصیبتوں اور نُقصانات کا تجربہ کروایا۔ یہ کتاب سکھاتی ہے کہ ہم یہواہ کی سب راہوں کو سمجھ نہیں سکتے، اور جب ہم دُکھ اُٹھاتے ہیں تو اِن مُصیبتوں کی وجہ جاننے سے زیادہ ضروری ہے کہ یہواہ پر بھروسہ رکھیں۔

اِس کِتاب کے نام کا ترجمہ کیسا کرنا چاہئے?

ایُّوب کی کتاب کا نام ایُّوب پر رکھا گیا ہے جو اِسکا نمایاں کردار ہے. ۔اُس کے نام کا تعلق انگریزی زبان کے لفظ"جوب job" سے نہیں ہے۔مترجمین کو روائتی عُنوان اِستعمال کرنا چاہیے " ایُّوب کی کتاب " یا صرف "ایُّوب"۔یا اُنکو زیادہ واضح عُنوان کا اِنتخاب کرنا چاہیے جیسے "ایُّوب کے مُتعلق کتاب" یا "ایُّوب نامی شخص کے مُتعلق کتاب "۔

ایُّوب کی کتاب کِس نے تصنیف کی ؟

ہم یہ نہیں جانتے کہ ایُّوب کی کتاب کس نے تصنیف کی۔ مُتعدد ماہرین یہ رائے دیتے ہیں کہ اِس کتاب کو موسیٰ نے ترتیب اور تشکیل دی،لیکن یہ شائد موسیٰ کے دور کے بعد تصنیف کی گئی۔

حصہ ۲: اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

کیا گُناہ مُصیبتوں کی وجہ بنتے ہیں؟

جب انسان یہواہ کے خلاف گُناہ کرتا ہے،تو یہ انسان کے لیے مُصیبتوں کو تجربہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ قدیم مشرقِ وسطی میں عموماً لوگ یہ یقین رکھتے تھے کہ کوئی شخص مُصیبت اِس لیے اُٹھا رہا ہے کیونکہ اُس نے یا اُس کے آباواجداد نے خُدا کے خلاف گُناہ کیا۔ یہی تعلیم بہت سے مذاہب دیتے ہیں۔ تاہم ایُّوب کی کتاب یہ ظاہر کرتی ہے کہ اگر کسی نے گُناہ نہ بھی کیا ہو تو بھی وہ دُکھ اُٹھا سکتا ہے۔ (ملاحظہ کریں: (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/sin)

کیا الیفز، بلدد، اور ضوفر واقعی ایُّوب کے دوست تھے؟

ایُّوب ٢: ١١ الیفز، بلدد، اور ضوفر کو ایُّوب کے دوست ظاہر کرتا ہے ۔ لیکن اُنہوں نے ایُّوب کو تسلی نہ دی۔ اِس کے برعکس اُنہوں نے ایُّوب کو اِس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ خُدا کے مُتعلق وہ کہے جو ایُّوب کو یقین تھا کہ سچ نہیں ہے۔ تو ہم شائد حیران ہوں کہ اِس لفظ کا ترجُمہ "دوست" کرنا صحیح ہے۔اُنہیں ایُّوب کی فکر تھی اور وہ اُس کی مدد کرنا چاہتے تھے۔ تاہم، جو اُنہوں نے کہا اُس سے ایُّوب کو مدد نہ ملی کیونکہ اُنہوں نے خُدا کی مُتعلق سچ کو نہ سمجھا۔

اِس کتاب کے واقعات کب وقوع پزیر ہوئے؟

ہم یہ نہیں جانتے کہ اِس کتاب کے واقعات کب وقوع پذیر ہوئے۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پیدائش کی کتاب میں ابراہام اور اضحاق کے وقت کے دوران تشکیل دی گئی۔ تاہم، کُچھ آیات امثال اور یسعیاہ کی کتاب کی آیات سے ملتی جلتی ہیں،جو کافی بعد میں تشکیل دی گئیں۔

حصہ ۳: ترجمہ کی اہم مسائل۔

ایوب کی کتاب میں تحریر کا کونسا انداز اختیار کیا گیا؟

مصنف ایُّوب کی آپ بیتی بیانے کی صورت میں بتاتے ہوئے ایُّوب کی کتاب کا آغاز اور اختتام کرتا ہے۔ وہ اِس کے دوسرے حصے نظم کی صورت میں تحریر کرتا ہے۔ قدیم میں مشرق کے قریب مُصنفین نے اکثر عقل کے معاملات کو زیر بحث لانے کے لیے شاعری کا اِستعمال کیا۔

کیا ایُّوب کی کتاب کا ترجُمہ کرنا مُشکل ہے؟

ایُّوب کی کتاب میں بہت سے غیر معمولی الفاظ اور فقرے ہیں، جو اِس کے حصوں کو سمجھنا اور ترجُمہ کرنا دشوار بنا دیتے ہیں۔ اِس وجہ سے مُترجمین اِس کتاب کا ترجُمہ کرنے کا فیصلہ بائبل کی باقی کُتب کا ترجُمہ کرنے کے بعد کریں۔ تاہم، چونکہ مُصنف ایُّوب کو تاریخ میں کسی مخصوص وقت یا جگہ سے نہیں جوڑتا ،تو مترجمین اِس کتاب کا ترجُمہ پُرانے عہد نامے کی دوسری کتابوں سے پہلے کرنے کا فیصلہ کریں۔