ur_jas_tn/jas/front/intro.md

65 lines
7.5 KiB
Markdown
Raw Permalink Normal View History

2021-06-29 17:49:19 +00:00
# یعقُوب کی کِتاب کا تعارُف
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
## پہلا حصّہ:عمومی تعارُف
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
### یعقُوب کی کِتاب کا خاکہ
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
1. سلام دُعا (١: ١)
1. اِمتحان اور پُختگی(١: ٢ - ١٨)
1. خُدا کا کلام سُننا اوراُس پرعمل کرنا (١: ١٩ - ٢٧ )
1. حقیقی اِیمان اٙعمال میں نظر آتا ہے
- خُدا کا کلام ( ١: ١٩- ٢٧ )
- مُحبت کی شاہی شرِیعت ( ٢: ١ - ١٣ )
- اٙعمال ( ٢: ١۴- ٢٦ )
1. معاشرے میں مُشکلات
- زُبان کے خطرات ( ٣: ١- ١٢ )
- حِکمت جو اُوپر سےآتی ہے ( ٣: ١٣- ١٨ )
- دُنیاوی خواہِشات ( ۴: ١ - ١٢ )
1. آپ کے فیصلوں پر خُدا کا نقطہ نظر
- کل کے بارے میں شیخی مارنا ( ۴: ١٣ - ١٧ )
- دٙولت کے مُتعلق انتباہ ( ۵ : ١- ٦ )
- صبر سے مُصِیبتوں کی برداشت کرنا ( ۵: ٧ - ١١)
1. اِختتامی نصیحتیں
- قٙسمیں (۵: ١٢)
- دُعا اور شِفا (۵: ١٣ - ١٨ )
- ایک دوسرے کا خیال رکھنا (۵: ١٩ - ٢٠ )
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
### یعقُوب کی کِتاب کس نے لِکھی؟
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
مُصِنّف اپنی شناخت یعقُوب کے نام سے کرواتا ہے ۔ یہ غالباً وہی یعقُوب ہے جو یِسُوع کا سوتیلا بھائی تھا ۔ یعقُوب ابتدائی کلیِسیا میں راہنُما تھا اور یروشلیِم کی کونسل کا حصہ تھا ۔ پٙولُس رسوُل نے اُسےکلیِسیا کا " ستون" بھی کہا ۔
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
یہ وہ یعقُوب نہیں ہے جسے یعقُوب رسوُل کہتے ہیں ۔ یعقُوب رسوُل اِس خٙط کے لکھے جانے سے پہلے قتل کر دیا گیا تھا۔
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
### یعقُوب کی کِتاب کس بارے میں ہے؟
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
اِس خٙط میں یعقُوب نے اُن اِیمانداروں کی حوصلہ افزائی کی جو مُصِیبت اُٹھا رہے تھے ۔ اُس نے اُنہیں بتایا کہ یہ جان لو کہ خُدا اُنکی مُصِیبت کو اُنہیں بالغ مسیِحی بنانے کے لئے استعمال کرتا ہے ۔ یعقُوب نے اُنہیں یہ بھی بتایا کہ اِیمانداروں کو اچھے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اُس نے اس خٙط میں زیادہ تر اس بارے میں لکھا ہے کہ اِیمانداروں کو کیسے زندگی گُزارنی چاہیے اور ایک دوسرے کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے ۔ مثال کے طور پر، اُس نے اُنہیں حُکم دیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کریں ، ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا نہ کریں ، اور دولت کو دانشمندی سے استعمال کریں ۔
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
یعقُوب اِس خٙط میں اپنے قارئین کو فطرت سے بہت ساری مثالیں دے کر تعلیِم دیتا ہےجیسا کہ١: ٦، ١١ اور٣: ١- ١٢ ۔ اِس کے ساتھ ہی اِس خٙط کے بہت سے حصّے اُس سے مُشابہت رکھتے ہیں جو یِسُوع نے پہاڑی واعظ میں لکھا ۔ ( متّی ۵: ٧ ) ۔
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
### "جا بجا بکھرے بارہ قبِیلے" کون تھے؟
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
یعقُوب نے کہا کہ وہ " جا بجا بکھرے بارہ قبِیلوں" کو لکھ رہا تھا ( ١:١ ) کُچھ مفکرین کاخیال ہے کہ یعقوُب یہُودی مسیِحیوں کو لکھ رہا تھا ۔ دیگر مفکرین کا خیال ہے کہ یعقُوب عام طور پر تمام مسیِحیوں کو لکھ رہا تھا ۔ یہ خٙط "عام خطوط " میں سے ایک مانا جاتا ہے کیونکہ یہ کسی مُخصوص کلیِسیا یا فرد کو نہیں لکھا گیا تھا ۔
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
### اِس کِتا ب کے عنوان کا تٙرجُمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
مُترجمین اِس کِتاب کو اِس کے روایتی عنوان، سے پُکارنے کا انتخاب کر سکتے ہیں ،" یعقُوب "۔ یا پھر وہ زیادہ واضح عُنوان کا انتخاب کر سکتے ہیں جیسے کہ " یعقُوب کے نام خٙط " یا " خٙط جو یعقُوب نے لکھا ۔ " (See: [[rc://en/ta/man/translate/translate-names]])
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
## حصہ دوئم: اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
### کیا یعقُوب اِس مُتعلق کے کیسے کوئی شخص خُدا کے حضوُر راستباز ٹھہرتا ہے پٙولُس سے مُتفق نہیں تھا؟
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
پٙولُس نے رُومِیوں میں یہ تعلیِم دی کہ مسیِحی اِیمان سے راستباز ٹھہرتے ہیں اوراٙعمال سے نہیں ۔ یعقُوب یہ تعلیِم دیتے ہوئے دکھائی دیتا ہے کہ مسیِحی اٙعمال سے راستباز ٹھہرتے ہیں ۔ یہ اُلجھن کا باعث ہو سکتا ہے ۔ لیکن ایک بہتر سمجھ اُس تعلیِم کے بارے میں جو پٙولُس اور یعقُوب نےدی یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ ایک دُوسرے سے مُتفق ہیں ۔ اُن دونوں نے یہ تعلیِم دی کہ ایک شخص کو راستباز ٹھہرنے کے لیے اِیمان کی ضرورت ہے ۔ اور اُن دونوں نے یہ سکھایا کہ حقیقی اِیمان کسی بھی شخص میں اچھے اٙعمال کرنے کا باعث بنے گا ۔ پٙولُس اور یعقُوب نے اِن چیزوں کے مُتعلق مُختلف طریقوں سے تعلیِم دی کیونکہ اُن کے حاضرین مُختلف تھے جن کو راستباز ٹھہرائے جانے کے مُتعلق مُختلف باتیں جاننے کی ضرورت تھی ۔ (See: [[rc://en/tw/dict/bible/kt/justice]] and [[rc://en/tw/dict/bible/kt/faith]] and [[rc://en/tw/dict/bible/kt/works]])
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
## حصہ سوئم:تٙرجُمے کے اہم مسائل
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
### مُترجم کو یعقُوب کی کِتاب میں موضوعات کے درمیان تبدیلی کا اشارہ کس طرح دینا چاہیے؟
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
خٙط تیزی سے موضوعات بدلتا ہے ۔ بعض اوقات یعقُوب قارئین کو یہ نہیں بتاتا کہ وہ مُوضوعات کو بدلنے ہی والا ہے ۔ یہ قابلِ قُبول ہے کے آیات کو ایک دُوسرے سے منقطع ظاہر کیا جائے . نئی سطرسےشروع کرکے یا عنوانات کے مابین کوئی وقفہ ڈال کرحوالہ جات کو الگ کرنا سمجھ میں آسکتا ہے ۔
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
### یعقُوب کی کِتاب کے متن میں بڑےمسائل کیا ہیں؟
2021-06-11 20:34:19 +00:00
2021-06-29 17:49:19 +00:00
* "اے نکِّمےآدمی، کیا تم جاننا چاہتے ہو ،کہ اِیمان بغٙیر اٙعمال کے بےکار ہے"؟ (٢: ٢٠ ) ۔ یوایل بی ، یو ڈی بی اور جدید تٙرجُمے اسے ایسے پڑھتے ہیں ۔ کُچھ پُرانے تٙرجُمے ایسے پڑھتے ہیں ، " اے نکِّمے آدمی ، کیا تم جاننا چاہتے ہو، کہ اِیمان بغیر اٙعمال کے مُردہ ہے ؟ " اگر بائبل کا تٙرجُمہ عام خطے میں ہے ، تومُترجمین کو ان تٙرجُموں میں پائے جانے والے مُطالعے کو استعمال کرنے پر غور کرنا چاہیے ۔ اگر نہیں تو مُترجمین کو تاکید کی جاتی ہے کہ جدید مُطالعے کی پیروی کریں ۔
2021-06-11 20:34:19 +00:00
(See: [[rc://en/ta/man/jit/translate-textvariants]])