ur_hos_tn/hos/14/intro.md

2.0 KiB

ہوسِیعٙ ١۴ عمومی نوٹس

بناوٹ اور ساخت

ہوسِیعٙ کا یہ آخِری باب اُمید کے ساتھ ختم ہوتا ہے۔ اِس باب میں ، ہوسِیعٙ اِسرائیل کو بُلاتا ہے کہ وہ یہوواہ کے سامنے اقرار کریں اور تٙوبہ کریں۔ یہ باب شاعرانہ شکل میں لِکھا جارہا ہے، اپنے گُنہگار لوگوں کے لئے خُدا کی محبت کا اظہار کرنے کے لئے استعارے اور دیگر آلات استعمال کر رہا ہے۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/confess, rc://en/tw/dict/bible/kt/repent, rc://en/tw/dict/bible/kt/love, rc://en/tw/dict/bible/kt/sin and rc://en/tw/dict/bible/kt/peopleofgod and rc://en/ta/man/jit/figs-metaphor)

کیوں گُناہ کا اقرار اور تٙوبہ ایسے لوگوں کے لئے بھی تجویز کی گئی ہیں جن کو یہوواہ نے پہلے ہی تباہ ہونے کے لیے مُجرم ٹھہرایا ہے؟ یہ اس لئے کیونکہ یہ تعلیم ہے کہ یہوواہ ایک رحم کرنے والا خُدا ہے جو اپنے لوگوں سے مُحبت کرتا ہے۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/mercy)

اِس باب میں تٙرجُمہ کی دیگر ممکنہ مُشکلات

مقرر

اِس باب میں ضمیرمتکلم اور ضمیرحاضرکا استعمال اکثرمقررمیں تبدیلی کی علامت ہے۔ اِس باب میں ، ہوسِیعٙ شِمالی سلطنت سے بات کر رہا ہے انہیں یہ بتانے کے لیے کہ یہوواہ اُن سے مُحبت کرتا ہے۔ اِس باب میں بُہت ساری جگہیں ہیں جہاں مُصنف ضمیرغائب سے ضمیر حاضر یا پھر ضمیر متکلم میں تبدیل کرتا ہے۔ اِس بارے میں کُچھ اُلجھن پیدا ہوسکتی ہے کہ کون بول رہا ہے۔

__<< | __