ur_hag_tn/hag/front/intro.md

3.1 KiB
Raw Permalink Blame History

حجّٙی کی کِتاب کا تعارُف

پہلا حِصّہ:عمومی تعارُف

حجّٙی کی کِتاب کی فہرست

  1. یہوواہ سے برکت لینے کے لیے لوگوں کا ہیکل کو تعمیر کرنا ضروری ہے (١: ١-١۵)

  2. یہ ہیکل پہلی ہیکل سے زیادہ شان دار ہوگی (٢: ١-٩)

  3. یہوواہ ناپاک لوگوں کو برکت دے گا (٢: ١٠-١٩)

  4. یہوواہ قوموں کو شکست دے گا اور اپنی حکومت قائم کرے گا (٢: ٢٠-٢٣)

حجّٙی کی کِتاب کس بارے میں ہے ؟

بنی اِسرائیل کے لوگوں کے پاس گرم کپڑوں اور خوراک کی کمی تھی ۔ حجّٙی نبی نے اُن کو بتایا کہ ایسا اس لیے تھا کیونکہ وہ یہوواہ کی فرمانبرداری نہیں کر رہے تھے ۔ اگر وہ اُس کی سُنیں اور ہیکل کی دوبارہ تعمیر شروع کریں ، تب یہوواہ بارش برسائے گا اور دوبارہ اُن کو برکت دے گا ۔ لوگوں نے اس پیغام کو سنا اور ہیکل کے کام کو شروع کیا ۔ یہوواہ نے لوگوں ، کاہنوں اور راہنماؤں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اُس نے اُن سے کہا کہ وہ اُن کے ساتھ تھا اور اُن کو برکت دے گا ۔

اِس کِتاب کے عنوان کا ترجمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟

اس کتاب کا روایتی عنوان " حجّٙی " یا " حجّٙی کی کتاب " ہے ۔ مُترجمین اس کو " حجّٙی کے اقوال " کا عنوان دینے کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں ۔ (See: rc://en/ta/man/jit/translate-names)

حجّٙی کی کِتاب کس نے لکھی؟

حجّٙی نبی نے اس کتاب کو لکھا ۔ اُس نے اُس وقت اس کتاب کو لکھا جب جلاوطن لوگ بابل سے واپس آئے تھے ۔ وہ فارسی بادشاہ دارا اول کی سلطنت کے دوران واپس آئے تھے ۔ حجّٙی نے اس کتاب میں موجود ساری پیشن گوئیاں غالباً چار ماہ کے عرصہ میں کی تھیں ۔

حجّٙی کے بارے میں بہت کم معلوم ہے ۔ وہ زکریاہ نبی کے دور میں زندہ تھا ۔

حٙصہ دوئم: اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

کیا حجّٙی نے عزرا اور نحمیاہ سے پیشتر پیشن گوئی کی تھی؟

ایسا لگتا ہے کہ حجّٙی نے عزرا اور نحمیاہ کے دور سے پہلے پیشن گوئی کی تھی ۔

حصہ سوئم: ترجمے میں اہم مسائل

" اپنی روش پر غور کرو " اس کا کیا مطلب ہے؟

یہوواہ نے اس کتاب میں کئی مرتبہ لوگوں سے کہا کہ " اپنی روش پر غور کرو " اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ چاہتا تھا کہ لوگ اس بارے میں احتیاط سے سوچیں کہ کس طرح اُنہوں نے اپنی زندگی بسر کی اور اُن کے رویے کیا تھے ۔