ur_3jn_tn/3jn/front/intro.md

3.7 KiB
Raw Blame History

٣ یُوحنّا کی کِتاب کا تٙعارُف

پہلا حصّہ:عمومی تٙعارُف

٣ یُوحنّا کی کِتاب کا خاکہ

  1. تٙعارُف (١: ١)
  2. مہمان نوازی دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی اور ہدایات (١: ٢-٨)
  3. دِیُترفِیس اور دِیمیِتریُس(١: ٩-١٢)
  4. نتیجہ (١: ١٣-١۴)

٣ یُوحنّا کی کِتاب کس نے لِکھی؟

اِس خٙط میں مُصِنّف کا نام نہیں ہے ۔ مُصِنّف نے اپنی شناخت صرف " بزُرگ " کے طور پر کرائی ہے(١: ١) ۔ غالباً یہ خٙط یُوحنّا رسُول نے اپنی زِندگی کے اختتام کے قریب لِکھا تھا ۔

٣ یُوحنّا کی کِتاب کس بارے میں ہے؟

یُوحنّا نے یہ خٙط گُیِس نامی اِیماندار کو لِکھا تھا ۔ اس نے گُیِس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ساتھی اِیمانداروں کی مہمان نوازی کرے جو اس علاقہ میں سفر کر رہے تھے ۔

اِس کِتاب کے عنوان کا ترجُمہ کیسےکیا جانا چاہیے؟

مُترجمین اِس کِتاب کو اس کے روایتی عنوان ، " ٣ یوحنا " یا " تِیسرا یُوحنّا"کے نام سے پُکار سکتے ہیں ۔" یا وہ ایک واضح عنوان کا انتخاب کر سکتے ہیں، جیسے کہ"یُوحنّا کی طرف سےتِیسرا خٙط" یا " تِیسرا خٙط جو یُوحنّا نے لِکھا ۔ " (See: rc://en/ta/man/translate/translate-names)

حصّہ دوئم : اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

مہمان نوازی کیا ہے؟

قدیم قریب مشرق میں مہمان نوازی ایک اہم تصور تھا۔ غیر ملکیوں یا بیرونی لوگوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنا اور اگر انہیں اس کی ضرورت ہو تو ان کی مدد کرنا ضروری تھا ۔ یوحنا کے دُوسرےخٙط میں، یُوحنّا نے مسیِحیوں کی جُھوٹے اُستادوں کی مہمان نوازی کرنے کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ یُوحنّا کے تِیسرے خٙط میں، یُوحنّا نےمسیِحیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اِیماندار اُستادوں کی مہمان نوازی کرنے کے لیے۔

حصّہ سوئم : ترجُمے کے اہم مسائل

مُصِنّف اپنے خٙط میں خاندانی تعلقات کو کس طرح استعمال کرتا ہے؟

مُصِنّف نے "بھائی" "اور" "فرزندوں" "کی اصطلاحات کو اس طریقہ سے استعمال کیا جو الجھا سکتا ہے۔ صحیفوں میں اکثر "بھائیوں" کی اصطلاح یہُودیوں کے لیےاستعمال ہوئی ہے۔ لیکن اس خٙط میں یُوحنّا نے اس لفظ کا استعمال، مسیِحیوں کے لیے کیا ہے. نیز یُوحنّا نے کچھ اِیمانداروں کو اپنے "فرزند" کہا۔ یہ وہ اِیماندار ہیں جن کو اُس نے مسِیح کی اطاعت کرنا سکھایا تھا ۔

یُوحنّا نے "غیر قٙوم" کی اصطلاح کو بھی اس طریقہ سے استعمال کیا جو الجھا سکتا ہے۔ صحیفوں میں"غیر قوم" کی اصطلاح اکثر اُن لوگوں کے لیے استعمال کی گئی ہے جو یہودی نہیں ہیں۔ لیکن اس خٙط میں یُوحنّا نے اس لفظ کا استعمال ان لوگوں کے لئے کیا ہے جو یِسُوع پر ایمان نہیں رکھتے تھے۔ "