ur_2sa_tn/2sa/front/intro.md

8.2 KiB
Raw Permalink Blame History

٢ سموئیل کی کِتاب کا تٙعارُف

پہلا حصّہ:عمومی تٙعارُف

٢ سموئیل کی کِتاب کا خاکہ

  1. داؤُد کی حُکومت کا پہلا سال (١: ١- ٧: ٢٩)

    • ساؤُل قتل کر دیا جاتا ہے؛داؤُد اِشبوست پر مہربان ہوتا ہے(١: ١- ۴: ١٢)

    • داؤُد فلِستِیوں کو شکست دیتا ہے(۵: ١- ٢۵)

    • فتُوحات،صندُوق،خُدا کا گھر(٦: ١- ٧: ٢٩)

  2. داؤُد اپنی حُکومت وعدہ کی تمام سرزمِین تک وسیع کرتا ہے(٨: ١- ١٠: ١٩)

  3. داؤُد کا بت سبع سے گُناہ(١١: ١ - ١٢: ٣١)

  4. امنُون اور تمر؛ابی سلوم امنُون کو قتل کرتا ہے(١٣: ١- ١۴: ٣٣)

  5. داؤُد کی حُکومت کے بعد کے سال(١۵: ١- ٢۴: ٢۵)

    • ابی سلوم بغاوت کرتا ہے اور قتل کر دیا جاتا ہے(١۵: ١- ١٨: ٣٣)

    • داؤُد کی بادشاہت بحال کی جاتی ہے(١٩: ١ -٢٠: ٢٦)

    • قحط اور جنگ و جدل (٢١: ١- ١۴)

    • داؤُد کا تعریف کا گِیت(٢٢: ١ - ٢٣: ٧)

    • داؤُد کے سوُرما(٢٣: ٨- ٣٩)

    • یہوواہ داؤُد کو لوگوں کو گِننے کے گُناہ کی سزا دیتا ہے۔؛وبا رُک گئی(٢۴: ١- ٢۵)

٢سموئیل کی کِتاب کس بارے میں ہے؟

یہ کِتاب اسرائیل پر داؤُد کے بطور بادشاہ حُکومت کے مُتعلق ہے۔ اُس نے پہلے سات سال یہُوداہ کے قبِیلے پر حُکومت کی۔ پھر دُوسرے گیارہ قبِیلے اُسے اپنا بادشاہ بنانے پر رضامند ہو گئے۔ اُس نے پورے اِسرائیل پر تینتِیس سال حُکومت کی۔

اس سارے عرصے میں ،داؤُد نے اِسرائیل پر حملہ کرنے والی غیر قٙوم دُشمنوں سے لڑنے میں اپنی فوج کی راہنُمائی کی۔ تاہم، اس نے اپنے ہی خاندان میں کسی کے خلاف سب سے زیادہ جدوجہد کی۔ ابی سلوم،اُسکا بیٹا، ،جس نے بغاوت کی اور اُسکے خلاف لڑا.(٢ سموئیل ١٣: ١٩)

٢سموئیل کی کِتاب اُس مُتعلق بھی بتاتی ہے جب داؤُد نے بڑا گُناہ کیا ۔ وہ حِتّی اورِیّا کی بیِوی بت سبع کے ساتھ ہمبستر ہوا.جب وہ حامِلہ ہوگئی تو داؤُد نے ایسا انتظام کیا کہ وہ جنگ میں مارا جائے۔ داؤُد اور تمام اِسرائیل نے داؤُد کے اِس گُناہ کی وجہ سے بہت مُصیبت اُٹھائی۔ تاہم مُصنف یہ بھی بتاتا ہے کہ جب داؤُد نے تٙوبہ کی یہوواہ نے باربار داؤُد پر فضل کیا اور اُس سے مُحبّت ظاہر کی۔.

اِس کِتا ب کے عنوان کا تٙرجُمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟

مُترجمین روایتی عنوان "٢ سموئیل"یا "دُوسرا سموئیل" اِستعمال کر سکتے ہیں یا مُترجیمن ایک واضح عُنوان پر غور کر سکتے ہیں جیسے کہ "سموئیل، ساؤُل اور داؤُد کے مُتعلق دُوسری کِتاب ۔" (See: rc://en/ta/man/translate/translate-names)

٢ سموئیل کی کِتاب کا مقصد کیا تھا؟

جہاں ١ سموئیل کی کِتاب ختم ہوتی ہے وہیں سے ٢ سموئیل کی کِتاب شُروع ہوتی ہے۔ مُصنف یہ دکھانا جاری رکھتا ہے کہ کیسے اِسرائیل کے قبِیلے پہلے بادشاہوں کی سرپرستی میں مُتحد ہوتے ہیں۔٢سموئیل کی کِتاب داؤُد کے گرد گھومتی ہے جسے اِسرائیل کی راہنُمائی کے لیے یہوواہ نے بطور بادشاہ چُنا تھا ۔

٢ سموئیل کی کِتاب کس نے لِکھی؟

یہ یقینی نہیں ہے کہ ٢ سموئیل کی کِتاب کس نے تصنیف کی۔ یہ شخص شائد کوئی ایسا رہا ہے جو سُلیمان کی وفات کے فوری بعد تک زِندہ تھا۔ جب سُلیمان کی وفات ہوئی اِسرائیل کی بادشاہت دو مُملکتوں میں تقسیم ہو گئی۔ مُصنف غالباً یہُوداہ کی جنُوبی مُملکت میں رہتا تھا۔ داؤُد کی نسل نے جنُوبی مُملکت پر حُکمرانی جاری رکھی۔ مُصنف نے شاید ١سموئیل کی کِتاب داؤُد کے بادشاہ ہونے کے حق کے دفاع کے لیے تصنیف کی ہو گی۔ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ داؤُد کی اولاد خُدا کے لوگوں کا بادشاہ بنے کی صحیح حقدار تھی۔

حصّہ دوئم:اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

٢سموئیل کی کِتاب میں کس عہد کا آغاز ہوا؟

٢سموئیل ٧ میں ،یہوواہ نے داؤُد سے ایک عہد باندھا۔ خُدا نے وعدہ کیا کہ داؤُد کی نسل ہمیشہ اِسرائیل پر حُکمرانی کرئے گی۔ مسیِحی اِیمان رکھتے ہیں کہ مسیِح اِس عہد کی تکمیل ہے۔ یِسُوع داؤُد کی ایک اولاد تھا۔ یِسُوع حقیقی "مٙسح کیا ہوا"ہے،وہ شخص جسے خُدا نے ابدی بادشاہ ہونے کے لیے چُنا۔(See: rc://en/tw/dict/bible/kt/covenant)

حصّہ سوئم: تٙرجُمہ کے اہم مسائل

کِتاب کسی کو بالواسطہ خطاب کرنے کی طرف کیوں اشارہ کرتی ہے؟

جب داؤد بادشاہ ساؤل سے بات کرتا ہے تو وہ اکثر اپنے آپ کو" "تیراخادم" کہتا ہے۔ وہ ساؤُل کو "میرے مالک" بھی کہتا ہے۔ کسی شخص کا یوں اس طریقے سے بالواسطہ خطاب کرنا تٙرجُمہ میں مُشکل پیدا کرسکتا ہے۔ اِس کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ مقرر اُس کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرتا ہے جس سے خطاب کیا گیا۔ انگریزی زُبان اس طریقے کے خطاب میں بعض اوقات "سر" یا "میڈم" اِستعمال کرتی ہے۔

کیا میں اِس کِتاب کا تٙرجُمہ١سموئیل سے پہلے کر سکتا ہوں؟

١سموئیل کی کِتاب کا تٙرجُمہ ٢سموئیل سے پہلے کیا جانا چاہیے،کیونکہ ٢سموئیل کی کِتاب وہاں سے شُروع ہوتی ہے جہاں ١سموئیل کی کِتاب کا اختتام ہوتا ہے۔

نام "اِسرائیل" بائِبل میں کس طرح اِستعمال ہوا ہے؟

نام "اِسرائیل"بائِبل میں مُتعدد مُختلف طریقوں سے اِستعمال کیا گیا ہے۔ یعقُوب اِضحاق کا بیٹا تھا۔ خُدا نے اُس کا نام تبدیل کر کے اِسرائیل رکھا۔ یعقُوب کی نسل ایک قٙوم بنی وہ بھی اِسرائیل کہلائی۔ آخر کار اِسرائیل کی قٙوم دو مُملکتوں میں تقسیم ہوگئی۔ شمالی مُملکت اِسرائیل کہلائی اورجنُوبی مُملکت یہُوداہ کہلائی گئی۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/israel)

٢سموئیل کی کِتاب شِمالی مُملکت اور پوری اِسرائیلی قٙوم دونوں کے بارے میں "اِسرائیل"کی حثیت سےبات کرتا ہے۔ تاہم یہ حوالہ دونوں مُملکتوں کے الگ ہونے سے بہت پہلےکہانی میں نظر آتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ اسرائیل اور یہُوداہ کے حوالے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مُصنف نے ٢سموئیل اِن مُملکتوں کے تقسیم ہونے کے بعد کسی وقت میں تصنیف کی۔(دیکھیں ٢سموئیل ٢: ١٠ ؛ ٢سموئیل ٣: ١٠؛ ٢سموئیل ۵: ۵؛ ٢سموئیل ١١: ١١؛ ٢ سموئیل ١٢: ٨؛ ٢ سموئیل ١٩: ۴٢ - ۴٣؛ ٢ سموئیل ٢١: ٢؛ ٢سموئیل ٢۴: ١؛)