ur_2sa_tn/2sa/19/intro.md

2.4 KiB

٢ سموئیل ١٩ عمومی نوٹس

اِس باب میں خاص مُوضوعات

داؤُد سے کہا گیا کہ ابی سلوم کے لیے ماتم بند کرے

یُوآب نے داؤُد کو خبردار کیا کہ اگر وہ ابی سلوم کے لیے ماتم جاری رکھے گا اور اپنی فوج کا شکریہ ادا نہیں کرے گا،تو وہ سب اُسے چھوڑ دیں گے۔ پس داؤُد اپنے سپاہیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے باہر گیا۔ داؤُد ایک اچھا باپ اورایک اچھا راہنُما دونوں تھا۔

داؤُد دوبارہ بادشاہ بنایا گیا

یہ باب داؤُد کے اِسرائیل کے حقیقی بادشاہ ہونے کو تسلیم کرنے کو درج کرتا ہے۔ یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ اگرچہ کچھ عرصّہ تک ابی سلوم کے پاس طاقت رہی،لیکن داؤُد ہمیشہ اِسرائیل کا بادشاہ رہا۔

دس قبِیلوں اور یہُوداہ کا داؤُد کی بابت جھگڑا

اِسرائیل کے دس قبِیلوں نے یہُوداہ کے قبیلہ کے ساتھ بحث کی کہ کون داؤُد کو دریا کے پار لائے گا۔ یہُوداہ کے آدمیوں نے دس قبائل کو بڑی سختی سے جواب دیا۔ یہ شاید مُستقبل کی خانہ جنگی کی پیش گوئی یا جھلک دیتی ہے جو اِن دو گروہوں کو تقسیم کر دے گی۔

اِس باب کے اہم اجزاءِ کلام

خطیبانہ سوالات

لوگ داؤُد کو دوبارہ اپنا بادشاہ بنانا چاہتے تھے اور اِسکا اظہار خطیبانہ سوال سی کیا:"تُم بادشاہ کو اُس کے محلّ میں پہُنچانے کے لئے سب سے پِیچھے کیوں ہوتے ہو؟" داؤُد نے بھی خطیبانہ سوال اِستعمال کیا یہُوداہ کے لوگوں کو راضی کرنے کے لیے کہ وہ اُسے واپس لے آئیں:تُم تو میرے بھائی اور میری ہڈّی اور گوشت ہو۔ پِھر تُم بادشاہ کو واپس لے جانے کے لِئے سب سے پِیچھے کیوں ہو؟" (See: rc://en/ta/man/translate/figs-rquestion)

<< | >>