ur_2jn_tn/2jn/front/intro.md

3.6 KiB
Raw Blame History

٢ یُوحنّا کی کِتاب کا تٙعارُف

پہلا حصّہ:عمومی تٙعارُف

٢ یُوحنّا کی کِتاب کا خاکہ

  1. سلام دُعا (١:١-٣)
  2. حوصلہ افزائی اور سب سے بڑا حُکم (١: ۴- ٦)
  3. جُھوٹے اُستادوں کے بارے میں انتباہ (٧:١-١١)
  4. ساتھی اِیمانداروں کی طرف سے سلام (١٢:١-١٣)

٢ یُوحنّا کی کِتاب کس نے لکھی؟

اِس خٙط میں مُصِنّف کا نام نہیں ہے ۔ مُصِنّف نے اپنی شناخت صرف "بزُرگ" کے طور پر کرائی ہے ۔ غالباً یہ خٙط یُوحنّا رسُول نے اپنی زِندگی کے اختتام کے قریب لِکھا تھا ۔ ٢ یُوحنّا کا مُواد یُوحنّا کی اِنجیِل کے مُواد سے ملتا جلتا ہے ۔

٢ یُوحنّا کی کِتاب کس بارے میں ہے؟

یُوحنّا نے یہ خٙط اُس کو بھیجا جس کو اُس نے "برگُزِیدہ بی بی" بولا اور" اُس کے فرزندوں" کو ۔ (١:١) یہ ایک خاص دوست اور اس کے بچوں کا حوالہ ہوسکتا ہے ۔ یا ہو سکتا ہے یہ ایمانداروں کے کسی مخصوص گروہ کا یاعام ایمانداروں کا حوالہ ہو۔ یُوحنّا کا یہ خٙط لکھنے کا مقصد اپنے سُننے والوں کو جُھوٹے استادوں سے خبردار کرنا تھا ۔ یُوحنّا نہیں چاہتا تھا کہ اِیماندار جُھوٹے اُستادوں کی مدد کریں یا اُن کو پیسے دیں ۔ (See: rc://en/ta/man/translate/figs-metaphor)

اِس کِتا ب کے عنوان کا تٙرجُمہ کیسے کیا جانا چاہیے؟

مُترجمین اِس کِتاب کو اس کے روایتی عنوان " ٢ یُوحنّا" یا "دُوسرا یُوحنّا" کے نام سے پُکار سکتے ہیں ۔ یا وہ زیادہ واضح عنوان کا انتخاب کر سکتے ہیں ، جیسے" یُوحنّا کا دُوسرا خٙط " یا " دُوسرا خٙط جو یُوحنّا نے لِکھا ۔" (See: rc://en/ta/man/translate/translate-names)

حصہ دوئم : اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

مہمان نوازی کیا ہے؟

قدیم قریب مشرق میں مہمان نوازی ایک اہم تصور تھا۔ غیر ملکیوں یا بیرونی لوگوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنا اور اگر انہیں اس کی ضرورت ہو تو ان کی مدد کرنا ضروری تھا ۔ یُوحنّا اِیمانداروں سے چاہتا تھا کہ وہ مہمانوں کو مہمان نوازی کی پیشکش کریں ۔ تاہم ، وہ نہیں چاہتا تھا کہ اِیماندارجُھوٹےاستادوں کو مہمان نوازی کی پیشکش کریں ۔

وہ کون لوگ تھے جن کے خلاف یُوحنّا نے بات کی ؟

جن لوگوں کے خلاف یُوحنّا نے بات کی تھی وہ ممکنہ طور پر وہ لوگ تھے جو غناسطیتوں کے طور پر جانے جاتے تھے ۔ ان لوگوں کا ماننا تھا کہ جِسمانی دُنیا بری ہے ۔ چونکہ وہ اِیمان رکھتے تھے کہ یِسُوع الہی تھا ، لہذا وہ اس بات کو رد کرتے تھے کہ وہ کامِل اِنسان تھا ۔ یہ اس وجہ سے ہے کیونکہ وہ سوچتے تھے چونکہ جِسمانی بدن بُرا ہے اس لیے خُدا اِنسان نہیں بنا ہو گا ۔ (See: rc://en/tw/dict/bible/kt/evil)