ur_1th_tn/front/intro.md

6.5 KiB
Raw Permalink Blame History

۱-تھِسّلُنیکیوں کا تعارف

حصہ ۱: عام تعارف

۱-تھِسّلُنیکیوں کا خلاصہ

  1. سلامتی (۱:۱)
  2. مسیحی تھِسّلُنیکیوں کے لئے شکر گزاری کی دعا (۱:۲-۱۰)
  3. تھسلنیکیوں میں پولس کی خدمت (۲:۱-۱۶)
  4. پولس کے ان کے لئے روحانی ترقی کی خدشات
    • ماں کی طرح (۲:۷)
    • ایک باپ کی طرح (۲:۱۱)
  5. پولس نے تِیمُتھِیُس کو تھِسّلُنیکیوں بھیج دیا اور تِیمُتھِیُس نے پولس کو واپس آکر اطلاع کی (۳:۱-۱۳)
  6. عملی ہدایات
    • خدا کو خوش کرنے کے لئے زندہ رہنا (۴:۱-۱۲)
    • مرنے والوں کے بارے میں تسلی (۴:۱۲-۱۸)
    • مسیح کی واپسی دِین داری زندگی کے لئے ایک محرک ہے (۵:۱-۱۱)
  7. برکتیں، شکر گزاری، اور دعا (۵:۱۲-۲۸)

کس نے 1 تھسلنیکیوں کو لکھی؟

پَولُس نے ۱ تھسلنیکیوں کو لکھی۔ پَولُس ترسس شہر سے تھا۔ وہ اپنی ابتدائی زندگی میں ساؤل کے نام سے جانا جاتا تھا۔ مسیحی بننے سے پہلے، پَولُس ایک فریسی تھا۔ وہ مسیحیوں کی عذاب کرتا تھا۔ مسیحی بنے کے بعد، پولُس کئی دفعہ لوگوں کو یسوع کی خُوش خبری سنانے کے لئے پورے رومی سلطنت سے گزر چکے تھے۔

کرنتھیوں کے شہر میں رہتے ہوئے پولس نے یہ خط لکھا۔ بہت سے عالموں کا خیال ہے کہ بائبل میں تمام پولس کے خطوط میں سے تھسلنیکیوں کا خط پہلا خط ہے، جسے پولس نے لکھا تھا۔

۱ تھسلنیکیوں کی کتاب کس کے بارے میں ہے؟

پولس نے اس خط کو تھسلنیکا شہر میں ایمانداروں کو لکھا۔ اس نے یہ تکاب تب لکھا جب یہودیوں نے اسے شہر سے چھوڑنے پر مجبور کیا۔ اس خط میں اس نے کہا کہ اس کا یہ دورہ کامیاب تھا، اگرچہ اسے شعر چھوڑنے پر مجبور کیا۔

پولس نے تِیمُتھِیُس کے ایمانداروں کے بارے میں خبروں کا جواب دیا۔ وہاں کے رہنے والے ایمانداروں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ اس نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایسے خدا کے راستے پر رہیں جس سے خدا خوش ہوں۔ اس نے ان کو یہ وضاحت کر کہ تسلی دی، کہ ان ایمانداروں کے ساتھ کیا ہوتا جو مسیح کی واپسی سے پہلے مر جاتے ہیں۔

اِس کِتاب کے نام کا ترجمہ کیسا کرنا چاہئے؟

مترجمین اس کتاب کا رواتی نام "۱ تھسلنیکیوں" یا پہلا تھسلنیکیوں" استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ ایک زیادہ واضح نام بھی استعمال کر سکتے ہیں، جیسا کہ "پَولُس کا تھسلنیکیوں کی طرح پہلا خط،" یا "تھسلنیکیہ میں رہنے والے ایمانداروں کے لئے پہلا خط۔"(ملاحظہ کریں: rc://en/ta/man/translate/translate-names)

حصہ ۲: اہم مذہبی اور ثقافتی تصورات

یسوع کا دوسری بار آنا کیا ہے؟

پولس نے اس خط میں زمین پر یسوع کی آخری واپسی کے بارے میں بہت زیادہ لکھا۔ جب یسوع واپس آئے گا تو وہ تمام انسانوں کا فیصلہ کرے گا۔ وہ تخلیق پر بھی حکمرانی کرے گا، اور ہر جگہ امن ہو جائے گا۔

مسیح کی واپسی سے پہلے مرنے والوں کو کیا ہوتا ہے؟

پولس نے واضح کیا کہ جو لوگ مسیح کی واپسی سے پہلے مر جاتے ہیں وہ زندگی میں واپس آجائیں گے اور یسوع کے ساتھ رہیں گے۔ وہ ہمیشہ مردہ نہیں رہیں گے۔ پولس نے تھسلنیکیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے یہ لکھا۔ ان میں سے بعض فکر مند تھے کہ مردہ لوگ وہ عظیم دن نہیں دیکھ پائیں گے جب یسوع واپس آئے گا۔

حصہ ۳: ترجمہ کی اہم مسائل

پَولُس کا کیا مطلب تھا جب اس نے "مسیح میں" اور "خداوند میں" جیسے اصطلاحات استعمال کیا؟

پَولُس نے ان الفاظ کا استعمال کر کہ اس خیال کا اظہار کرنا چاہا، کہ مسیح اور ایمانداروں کا ہت قریبی رشتہ ہے۔ مہربانی کر کے رومیوں کی کتاب کا تعارف دیکھیئے، جس میں اس قسم کے اصطلاح کے بارے میں زیادہ تفسیلات ہیں۔

1 تھسلنیکیوں کی کتاب کے متن میں کیا اہم مسائل ہیں؟

"مندرجہ ذیل آیات کے حوالے سے، بائبل کے جدید ورژن پرانے ورژن سے مختلف ہیں۔ یو ایل بی (ULB) میں جدید نسخہ پایا جاتا ہے، اور پُرانے والا متن حاشیہ میں درج کیا گیا ہے۔ گر بائبل کا ترجمہ عام علاقہ میں موجود ہے تو، مترجمین کو ان پُرانے ورژن کا استعمال کرنے پر غور کرنا چاہئے۔ اگر نہیں، تو مترجمین کو جدید ورژن کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔"

  • "فضل اور اطمینان حاصل ہو" (۱:۱) بعض پُرانے نسخوں میں "ہمارے باب خُدا اور خُداوند یسوع مسیح سے فضل اور اطمنان ہے۔"
  • "اِس کے بجائے ہم تمہارے درمیان حلیمی سے رہے جیسے ماں اپنے بچوں کو دِلاسا دیتی ہے" (۲:۷)۔ بعض جدید اور پُرانے نسخوں میں یہ جملہ "اِس کے بجائے، ہم تمہارے درمیان چھوٹے بچوں کے طرح رہے، جیسے کہ ایک ماں اپنی بچھوں کا دِلاسا دیتی ہے۔"
  • "تیمتھیس ۔۔۔ جو ہمارا بھائی اور مسیح کی خوش خبری میں خدا کا خادم ہے" (۳:۲) بعض پُرانے نسخوں میں لکھا ہے "تیمتھیس، ہمارا بھائی اور خُدا کا خادم۔"

(ملاحظہ کریں: rc://en/ta/man/translate/translate-textvariants)