\v 5 ۔ تب موسٰی نے خُداوندکے حکم سے بنی اِسرائیل کو جَواب میں کہا کہ بنی یُوسف کے قبیلہ نے دُرست کہا ہے۔ \v 6 ۔سو خُداوند صلافحاد کی بیٹیوں کی بابت یُوں حکم دیتا ہے کہ جِسے وہ اچھا سمجھیں اُس کے ساتھ بِیاہ کریں مگر واجب ہے کہ وہ اُن کے باپ کے قبیلہ کے خاندان میں سے ہو۔