\v 34 ۔تب بلعام نے خُداوند کے فرشتے سے کہا ۔ میَں نے خطا کی۔ کیونکہ میَں نے نہ جانا کہ تُو راہ میں میرے مقُابلے پر کھڑا ہے اور اب اگر تیری نظر میں یہ بُراہے ۔ تو میَں لوٹ جاتا ہُوں۔ \v 35 ۔تب خُداوند کے فرشتے نے بلعام سے کہا تُو اُن آدمیوں کے ساتھ جا۔ اور جو بات میَں تجھے کہوں گا صرف وہی تُو کہنا ۔ تب بلعام بلق کے رئیسوں کے ساتھ گیا۔