ur_num_text_ulb/22/05.txt

1 line
893 B
Plaintext
Raw Normal View History

\v 5 ۔سو اُس نے بلعام بِن بعور کے پاس فتورمیں جواُس کی قوم کی سرزمین میں دریا کے کنارے پر تھا قاصد بھیجے ۔تاکہ اُسے بُلا لائیں۔ اور کہیں۔ دیکھو، یہ لوگ مصر سے نکلیں ہیں اور اُن سے روئے زمین چھُپ گئی اور وہ میرے مقُابل ٹھہرے ہیں۔ \v 6 ۔سو تُو آ۔ اور میرے لئے اِن لوگوں پر لعنت کر ۔ کیونکہ وہ مجھ سے زور آور ہیں ۔ تاکہ شاید میَں غالِب آکے اُنہیں مار سکُوں اور اُس ملک پر سے اُنہیں پیچھے ہٹا دُوں کیونکہ میں جانتا ہوں۔ کہ جِسے تُو برکت دیتا ہے وہ مبُارک ہوتا ہے ۔ اور جِسے تُو لعنت کرتا ہے ملعُون ہوتا ہے۔