\v 3 ۔ شاہِ یہُوداہ یوسیاہ بن آموؔن کے تیر ھویں برس سے لے کر آج کے دِن تک ( اَور یہ تیئسواں برس ہَے) مَیں خُداوند کا کلام پاتا رہا۔ اَور مَیں بروقت کلام کرتے ہوئے تُمہیں بتاتا رہا۔ پرتُم شَنَوا نہ ہُوئے۔ \v 4 ۔ اَور خُداوند بروقت اپنے تمام بندوں یعنی انبیاء کو یہ کہہ کر بھیجتا رہا ( پر تُم شَنَوا نہ ہوئے اَور نہ سُننے کے لئے اپنے کان کھولے) ۔