\v 15 ۔ اِس لئے خُداوند یُوں فرماتا ہَے۔ وہ انبیاء جو میرا نام لے کر نُبوّت کرتے ہَیں حالانکہ مَیں نے اُنہیں نہیں بھیجا اَور جو کہتے ہَیں کہ اِس مُلک پر تلوار اَور کال نہ ہوگا۔ یقیناََ تلوار اَور کال ہی سے فنا ہوں گے۔ \v 16 ۔ اَور یہ اُمّت جس کے لئے وہ نُبوّت کرتے ہَیں۔ یہ کال اَور تلوار کے سبب سے یرُوشلیِؔم کے کُوچوں میں پھینک دی جائے گی۔ اَور کوئی اُسے نہ دفنائے گا۔ نہ اُنہیں اَورنہ اُن کی بیویوں کو اَور نہ اُن کے بیٹوں اَور بیٹیوں کو۔مَیں اُن پر اُنہی کی بَدی اُنڈیلُوں گا۔