ur_rev_text_ulb/02/01.txt

1 line
664 B
Plaintext

\c 2 \v 1 ۱۔اِفِسُسؔ کی کلِیسِیاء کے فرِشتے کو یہ لِکھ کہ جو اپنے دَہْنے ہاتھ میں سات سِتارے لیے ہُوئے ہَے اور سونے کے سات چراغ دانوں کے درمیان چلتا پِھرتا ہے، وہ یہ فرماتا ہے کہ۔ \v 2 ۲۔مَیں تیرے اَعمال، مُشَقَّت اور صَبْر سے واقِف ہُوں اور اِس سے بھی کہ تُو شرِیروں کو برداشت نہیں کر سکتا اور جو خُود کو رسُول کہتے تو ہَیں اور ہَیں نہیں، تُو نے اُنھیں پرَکھ کر جُھوٹا پایا۔