1 line
821 B
Plaintext
1 line
821 B
Plaintext
\v 12 ۱۲۔ پِھر چھٹے نے اپنا پیالہ بڑے دریا یَعنی فراتؔ پر اُنڈیلا تو اُس کا پانی سُوکھ گیا تاکہ مَشْرِق کے بادشاہوں کے لیے راہ تیّار ہو جائے۔ \v 13 ۱۳۔ پِھر مَیں نے اَژدہا کے مُنہ سے اور اُس حَیوان کے مُنہ سے اوراُس جُھوٹے نبی کے مُنہ سے مینڈکوں کی سی تِین ناپاک رُوحوں کو نِکلتے دیکھا۔ \v 14 ۱۴۔ یہ شَیاطِین کی نِشان دِکھانے والی وہ رُوحیں ہَیں جو ساری زمِین کے بادشاہوں کے پاس جاتی ہَیں تاکہ اُنھیں قادِرِ مُطْلَق خُدا کے روزِ عظِیم کی لڑائی کے واسْطے جمع کریں۔ |