ur_rev_text_ulb/21/11.txt

1 line
681 B
Plaintext

\v 11 ۱۱۔اُس میں خُدا کا جلال تھا اور اُس کی روشنی نِہایت بیش قیمت پتّھر یَعنی بِلّوری یشب کی سی تھی۔ \v 12 ۱۲۔اور اُس کی دِیوار عظیم اور بُلند تھی اور اُس کے بارہ دروازے تھے اور اُن دروازوں پر بارہ فرِشتگان تھے اور اُن پر نام لِکھے ہُوئے تھے اور وہ بنی اِسرائیلؔ کے بارہ قبائل کے نام تھے۔ \v 13 ۱۳۔تِین دروازے مشرِق کی طرف،تِین شِمال کی طرف، تِین جنُوب کی طرف اور تِین مغرِب کی طرف تھے۔