ur_rev_text_ulb/19/19.txt

1 line
765 B
Plaintext

\v 19 ۱۹۔ پِھر مَیں نے اُس حَیوان اور زمِین کے بادشاہوں اور اُن کی افواج کو اُس گھوڑے کے سَوار اور اُس کی فوج سے جنگ کرنے کے لیے اِکٹّھے ہوتے ہُوئے دیکھا۔ \v 20 ۲۰۔اور وہ حَیوان پکڑا گیا اور اُس کے ساتھ ہی وہ جُھوٹا نبی بھی جِس نے اُس کے سامنے وہ کرشمے دِکھائے تھے جِن سے اُس نے حَیوان کی چھاپ لینے والوں اور اُس کی مُورت کی پرستِش کرنے والوں کو گُمراہ کر دِیا تھا۔ وہ دونوں اُس آگ کی جِھیل میں زِندہ ڈالے گَئے جو گندھک سے جَلتی ہَے۔