ur_rev_text_ulb/06/12.txt

1 line
700 B
Plaintext

\v 12 ۱۲۔اور جب اُس نے چھٹی مُہر کھولی تو مَیں نے دیکھا کہ بڑا زلزلہ آیا اور سُورج بالوں کے کمبل کی ما نِن٘د کالا اور سارا چان٘د خُون سا ہو گیا۔ \v 13 ۱۳۔اور آسمان کے سِتارے اِس طرح زمِین پر گِر پڑے جِس طرح زور کی آندھی سے ہِل کر اِنجِیر کے دَرَخْت سے اُس کے کچّے پَھل گِر پڑتے ہَیں۔ \v 14 ۱۴۔اور آسمان لپیٹے ہُوئے طُومار کی مانِنْد جاتا رہا اور ہر ایک پہاڑ اور جزِیرہ اپنی اپنی جگہ سے ٹَل گیا۔