ur_rev_text_ulb/02/26.txt

1 line
679 B
Plaintext

\v 26 ۲۶۔جو غالِب آئے اور میرے کاموں کے مُوافِق آخِر تک عَمَل کرے مَیں اُسے قَوموں پر اِختِیار بخشُوں گا۔ \v 27 ۲۷۔اور وہ لوہے کے عَصا سے اُن پر حُکومت کرے گا اور وہ کُمہار کے برتنوں کی مانِنْد چکنا چُور ہو جائیں گے۔ \v 28 ۲۸۔بِالکُل ویسے ہی جیسے مَیں نے اپنے باپ سے پایا ہَے۔ مَیں اُسے بھی صُبح کا سِتارہ دُوں گا۔ \v 29 ۲۹۔جِس کے کان ہوں وہ سُن لے کہ رُوح کلِیسِیاؤں سے کیا فرماتا ہَے۔