1 line
924 B
Plaintext
1 line
924 B
Plaintext
\v 11 ۱۱۔ اور زمِین کے سَوداگر اُس پر روئیں گے اور چھاتی پیٹیں گے کیونکہ اَب اُن کا مال خرِیدنے والا کوئی نہ رہا۔ \v 12 ۱۲۔ اور وہ مال یہ ہَے یعنی سونا، چاندی، جواہِر اور موتی، مہِین کتانی، ارغوانی ، ریشمی اور قِرمزی کپڑے اور ہر طرح کی خُوشبُودار لکڑِیاں ، ہاتھی دانت کی طرح طرح کی اَشیاء اور نہایت بیش قِیمت لکڑی اور پِیتل، لوہے اور سنگِ مَر مَر کی طرح طرح کی اَشیاء۔ \v 13 ۱۳۔ اور دارچینی، مصالَح جات، عُود، عِطْر اورلُبان اور مَے، تیل، مَیدہ اور گیہُوں اور مویشی، بھیڑیں، گھوڑے، گاڑِیاں، غُلام اور آدمِیوں کی جانیں۔ |