ur_rev_text_ulb/13/01.txt

1 line
680 B
Plaintext

\c 13 \v 1 ۱۔اور مَیں نے ایک حَیوان کو سمُندر میں سے نِکلتے ہُوئے دیکھا جِس کے سات سر اور دس سِینگ تھے اور اُس کے سِینگوں پر دس شاہی تاج تھے اور اُس کے سروں پر کُفْر کے نام لِکھے ہُوئے تھے۔ \v 2 ۲۔ اور جو حَیوان مَیں نے دیکھا اُس کی شکْل تیندوے کی مانِنْد تھی اور اُس کے پاؤں رِیچھ کے سے اور مُنہ بَبر کا سا تھا۔ اور اُس اَژدہا نے اپنی قُدرت اور اپنا تَخْت اور بڑا اِختِیار اُسے دے دِیا۔